پرویز الہٰی نے کاغذی منصوبوں سے اپنی جیبیں بھریں اور پنجاب کو کنگال کردیا‘ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی وزیراعلی نے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے ‘مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت سے (ق)لیگ کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا پرویز الٰہی کے بیان پر ردعمل

جمعہ 8 مارچ 2013 16:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8مارچ 2013ء) پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران نے آمر کے ساتھ مل کر جمہوری حکومت پر شب خون مار کر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اب وہ زربابا کی گود میں بیٹھے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ پرویزالہٰی نے اپنے دور حکومت میں کاغذی منصوبے بنا کر اپنی جیبیں بھریں اور پنجاب کو کنگال کرکے رکھ دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے چوہدریوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور آئندہ انتخابات میں عوام آمر کی آواز پر لبیک کہنے والے موقع پرستوں کے ٹولے کا بوریا بستر گول کر دیں گے۔ جمعہ کو ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لوٹا برادران کی ساری سیاسی زندگی ابن الوقتی اور مفادپرستی سے عبارت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ اقتدار کی ہوس میں مبتلا چند سیاستدان نما لوگوں کا ٹولہ ہے اور چوہدری برادران اس ٹولے کے سرغنہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالہٰی اینڈ کمپنی ذاتی مفادات کے تحفظ کی جنگ لڑتے لڑتے ذہنی دیوالیہ پن کا شکار ہوچکی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ میرٹ اور شفافیت حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ عالمی اداروں نے بھی اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایک ایک پائی شفاف انداز میں استعمال کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے اور تین منصوبوں کی شفافیت جانچنے کیلئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی