جنوبی افریقہ ،سابق صدر نیلسن منڈیلا کی طبعیت ناساز ہوگئی ،ہسپتال منتقل

کیپ ٹاوٴن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10مارچ۔ 2013ء)جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی طبعیت نا ساز ہوگئی ،وہ پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلاء ہیں ، منڈیلا کو علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹروں نے انکی طبعیت کے بارے میں اطمنان کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے مطابق ملک کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

صدارتی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نیلسن مینڈیلا کے ٹیسٹ کر رہے ہیں اور انہوں نے کسی خدشے کا اظہار نہیں کیا ہے۔چورانوے سالہ نیلسن مینڈیلا نے گذشتہ دسمبر میں بھی ہسپتال میں اٹھارہ دن گزارے تھے۔اس وقت ان کا پھپھڑوں کے انفیکشن کے لیے علاج کیا گیا تھا۔نیلسن مینڈیلا کی صحت کئی سالوں سے ٹھیک نہیں ہے۔

Your Thoughts and Comments