پشاور میڈیکل کالج کے زیر اہتمام بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد

بدھ 6 نومبر 2019 16:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) سوشل ویلفیئر سوسائٹی پشاور میڈیکل کا لج( پی ایم سی) پشاورکے زیر اہتمام بریسٹ کینسر کے مختلف پہلوئوں،اسباب اور علاج معالجے سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے طلباء وطالبات اورفیکلٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔سیمینار کے مہمان خصوص معروف ماہر امراض کینسر اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس آنکالوجی یونٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل تھے جب کہ کویت ٹیچنگ ہسپتال سرجری یونٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ شاہ نے بطور ماہر کینسر کے مختلف پہلوئوں،اسباب اور علاج معالجے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ۔

ماہرین نے سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا موذی مرض ہے جس کا ابتدائی دنوں میں تشخیص اور علاج ضروری ہے بصورت دیگر یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیا میں مختلف امراض سے ہونے والی اموات میں بریسٹ کینسرسے ہونے والی اموات میں پچھلے چند سالوں کے دوران خطرناک حد تک اضافہ ہو اہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کم شعور اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے باعث یہ مرض اور بھی خطرناک صورتحاک اختیار کر چکاہے۔ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہے جس کے نتیجے میں خواتین کی شرح اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بروقت تشخیص اور علاج معالجے سے بریسٹ کینسر پرنہ صرف قابو پایاجاسکتاہے بلکہ بڑے پیمانے پر عوامی شعور کی بیداری کے ذریعے اس موذی مرض سے بچائو اورابتدائی دنوں میں علاج بھی ممکن ہے۔

تقریب سے ڈین پشاور میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق نے بھی خطاب کیا جب کہ آخر میں انہوں نے مہمان مقررین کو شیلڈز اور سوشل ویلفیئر سوسائیٹی کے عہدیداران کو کامیاب سیمینار کے انعقاد پر توصیفی سرٹیفیکیٹ پیش کیئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی