دنیا کی 12 فیصد آبادی ذہنی امراض میں مبتلاہے‘پاکستان میں 20 فیصد افراد ذہنی امراض کا شکارہیں، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب آصف

جمعہ 15 نومبر 2019 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کے باوجود ذہنی و نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے‘ وطن عزیز میں 20 فیصد افراد ان بیماریوں میں مبتلا ہیں‘ دنیا میں ہر چالیس سیکنڈ بعد کوئی نہ کوئی شخص خود کشی کرکے اپنی زندگی ختم کرلیتا ہے‘ امریکہ اور یورپ میں ٹریفک حادثات کے بعد سب سے زیادہ اموات خودکشی کرنے سے ہو رہی ہیں‘ پاکستان میں ایک لاکھ افراد میں سے تین لوگ خود کشی کرتے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی/ میو ہسپتال کے شعبہ سائیکاٹری کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر آفتاب آصف نے یہاں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دل اور کینسر کی بیماریوں کے بعد دوسری سب سے بڑی بیماری ذہنی امراض ہیں‘ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق اگر دنیا بھر میں موجودہ شرح کے مطابق ذہنی مریضوں کی تعداد بڑھتی رہی تو یہ بیماری 2030ء میں پہلے نمبر پر آجائے گی‘ ایک سوال کے جواب میں پروفیسر ڈاکٹر آفتاب آصف نے کہا کہ دنیا کی 12 فیصد آبادی ذہی امراض میں مبتلا ہے جبکہ اموات کی دوسری بڑی وجہ خود کشی کے رجحان میں اضافہ ہے‘ موجودہ ترقی یافتہ دور میں ہر چالیس سیکنڈ بعد ایک شخص خود کشی کرکے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے‘ پاکستان میں دماغی امراض کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا کہ ہر چار افراد میں سے ایک شخص جبکہ دس بچوں میں سے ایک بچہ ذہنی مرض میں مبتلا ہے‘ خود کشی کرنیوالوں میں عورتوں کی نسبت مردوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں 24 ملین افراد کو نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے‘ اس بڑھتی ہوئی تعداد کے مطابق علاج معالجہ کی سہولتیں ناکافی ہیں‘ ذہنی امراض کی وجوہات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غربت‘ افراط زر میں اضافہ‘ بے روزگاری ‘ ناقص خوراک‘ آلودہ پانی اور بنیادی ضروریات زندگی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ چڑچڑے پن کا شکار ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے زندگی کا پہیہ چلانے میں عام آدمی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں آخر کار وہ ذہنی امراض خصوصاً ڈیپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں‘ انہوں نے تجویز دی کہ ملک میں صحت مندانہ ماحول کو فروغ دینے کیلئے عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط