پولیو سے بچنے کیلئے پانچ سال سے کم عمر بچوں کوبہر صورت پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں،ڈاکٹر منظور احمد

خصوصی ہنگامی بنیادوں پر تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،مہم کے دوران انکاری کیسز کو فوکس رکھاجائے گا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ

پیر 25 نومبر 2019 18:17

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ ڈاکٹرمنظور احمد خان نے کہاکہ پولیو ایک ایسا مرض ہے جس سے بچہ ہمیشہ کے لیے اپایئج ہوکر رہ جاتے ہیں ۔ اس مرض سے بچنے کے لیے پانچ سال سے کم عمر بچوں کوبہر صورت پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں۔تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاو کی ویکسین سے محروم نہ رہ جائے ضلع باغ میں سال 2019کی قومی پولیو مہم 16 دسمبر سی 20دسمبر 2019پانچ روزہ پانچ سال سے کم عمربچوںکو280موبائل ٹیمیں گھرگھر جاکر بچوں کوپولیو ویکسین پلائیں گی ۔

اس کے لیے اس مرتبہ خصوصی ہنگامی بنیادوں پر تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیںاور اس مہم کے دوران جوانکاری کیسز ہیںانکو فوکس رکھاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے ڈی ایچ اوآفس باغ میں محکمہ صحت عامہ کی میڈیکل فیلڈسٹاف کے ساتھ پولیوکے حوالہ سے جائزہ اجلاس میں کیا اس موقع پر ،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر محسن شاہ گردیزی ،ای او زنانہ محترمہ عفیفہ بتول گردیزی ،ڈبلیوایچ اوکے ڈاکٹرمحمد انور،ڈ،ڈسٹرکٹ ویکسنشین کوآڈرنیٹر راجہ محمد حنیف،اے ڈی ٹرینگ محترمہ رفعت آفتاب ،اے ڈی سروے محترمہ ساجدہ کے علاوہ ضلعی آفیسران ،میڈیاکے نمائندگان کے محکمہ صحت عامہ کے ڈاکٹرز اورمتعلقہ پیرامیڈیکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرینگ محترمہ رفعت آفتاب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع باغ کی کل آبادی 382934نفوس پر مشتمل ہے ۔ ضلع باغ کے پانچ سال سے کم عمر کی61269بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین پلانے کے لیے 280موبائیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔جوگھر گھر جاکر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیںگی ۔اس حوالہ سے ضلع میں 57فکسڈسنٹر قائم کئے گئے ہیں ۔جہاں پر فیلڈسے آنے والے بچوں کوپولیو ویکسین پلائی جائیں گی۔

ٖگاڑیوں کے اہم اڈوں اوربڑے بڑے راستوں میں9 ٹرائزٹ پوائیٹ بھی قائم کیے گیے ہیں ۔جہاں سفری بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے بندوبست ہوگا۔انہوںنے مزید کہاکہ ضلع باغ میں 57سپروائز راپنی اپنی یونین کونسل میں مہم کی نگرانی کریں گے ۔ ۔اس کے علاوہ 21ذونل سپروائزاپنے اپنے زون میں ٹیموں کی نگرانی کریںگے ۔ہریونین کونسل لیول پر پولیو اریڈیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں لیڈی ہیلتھ سپروائز ر اورصحت کے اہلکار ان کے علاوہ یونین کونسل میں امام مسجد ،پٹواری اوراساتذہ کاتعاون بھی شامل ہوگا۔

آزادکشمیر 18سال سے پولیوفری ہے ۔تاہم ضلع باغ میں پاکستان سے آکرآباد ہونے والوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ضلع ہذا میں رپورٹنگ اورشکایات کے لیے پولیوکنٹرول سیل قائم کیاگیا ہے۔جس ٰمیںانس نمبر پر 05823-920089شکایات /رپورٹس درج کرائی جاسکتی ہے۔انہوںنے بتایا کہ سکول میں داخلے اوربیرون ملک سفر کے لیے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ لازمی ہوگا۔پاکستان میں سال 2019میںصرف6 8کیسز روپوٹ ہوئیںہیں سال رواں 2018میںصرف 8کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی