لیڈر شپ کی نیت اچھی ہو تو تمام مشکلات حل ہو سکتی ہیں‘

اچھا لیڈر ہی اچھی ٹیم بناتا ہے، حکومت کا وژن بنیادی صحت کی تمام تر سہولیات کی فراہمی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا آبپارہ زچہ و بچہ سنٹر پولی کلینک کی اپ گریڈیشن کی تقریب سے خطاب

بدھ 27 نومبر 2019 12:23

لیڈر شپ کی نیت اچھی ہو تو تمام مشکلات حل ہو سکتی ہیں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لیڈر شپ کی نیت اچھی ہو تو مشکلات حل ہو سکتی ہیں‘ اچھا لیڈر ہی اچھی ٹیم بناتا ہے‘موجودہ حکومت کا وژن بنیادی صحت کی تمام تر سہولیات کی فراہمی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آبپارہ زچہ و بچہ سنٹر پولی کلینک کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کے بعد خوشگوار احساس ہوا ہے کیونکہ لیڈر شپ چاہے کسی ملک کی ہو یا کسی ادارے کی ہو اگر لیڈر شپ ایماندار ہوگی تواچھی ٹیم بنے گی اور اچھی ٹیم ہی اداروں کو اچھے طریقے سے چلا سکتی ہے۔ انہوں نی زچہ بچہ سینٹر کی جلد تکمیل کے لئے ڈاکٹر شعیب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سینٹر کو تین ماہ میں اپ گریڈ کرنا اور تمام مسائل پر قابو پانا ان کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں 19ہیلتھ سینٹر موجود تھے لیکن وہ فنکشنل نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا وژن بنیادی صحت کی تمام تر سہولیات کی فراہمی ہے اور اس مقصد کے لئے ماڈل ہیلتھ سسٹم بنا رہے ہیں جس کی بنیاد پرائمری ہیلتھ کیئر ہوگی۔ ہیلتھ کیئر سینٹرز میں فوری طور پر عملہ کو بھیجنا شروع کیا ہے تاکہ یہ ہیلتھ سینٹر فنکشنل ہو جائیں۔

پہلا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر شاہ اللہ دتہ میں مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام ہیلتھ کیئر سینٹر ایک سال میں مکمل کرکے عوام کی سہولت کے لئے کام شروع کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ زچہ بچہ سینٹر سے پولی کلینک پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد ہی صحت کے شعبہ میں انقلاب لانا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا وژن عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ہے۔انہوں نے غریبوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے شوکت خانم ہسپتال بنایا ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مستحق اور پسماندہ طبقات کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس زچہ بچہ سینٹر میں کنگرو مدر کیئر کے لئے بیڈ مختص کردیں، اس کے لئے وزارت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے ڈاکٹر شعیب کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ ڈاکٹر شعیب کی نگرانی میں ہسپتال میں مزید اچھے اقدامات کئے جائیں گے جس سے عوام صحت کی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط