پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ہونے والا ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو رؤف احمد

جمعہ 29 نومبر 2019 17:10

پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ہونے والا ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو رؤف احمد
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو رؤف احمدنے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ قریب ہے ہمیں ایک ٹیم کے طور پر انسداد پولیو کے لئے بھر پور اقدامات کرنا ہیں تاکہ ہم پاکستان کے ہر بچے کو اس مہلک مرض سے بچا سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلا س میں کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اوکاڑ ہ پولیو فری ہے ہمیں اس صورت حال کو بر قرار رکھنے کیلئے پہلے سے بھی زیادہ زور و شور سے پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے 16 دسمبر سے شروع ہونے والی 5 روزہ پولیو مہم میں ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کو شامل کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اورڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار علی نے ضلع میں انسداد پولیو مہم کے لئے کئے گئے اقدامات سمیت دیگر تفصیلات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہو کر 20 دسمبر تک جاری رہے گی۔

پولیو مہم کے دوران 5 لاکھ 73 ہزار 116 بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسئین کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لئے 1113 موبائل ٹیمیں ،62 ٹرانزٹ سائٹس اور 138 فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسئین کے قطرے پلائیں گی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط