عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

جمعرات 5 دسمبر 2019 14:35

عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم عمران خان نے اس شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے، طبی تعلیم کے فروغ کے لئے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیا لات کا اظہار وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری، یونیورسٹی آف لاہور میں منعقدہ تیسری عالمی طبی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ملائیشیاء، دمام اور مصر سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

وزیر مملکت نے کہاہم نے کبھی اس حقیقت پر غور نہیں کیا کہ یہاں کس حد تک نرسز، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی ضرورت ہے، ہمارے طبی سسٹم میں ایک خلاء ہے، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ملکی سطح پر طبی پالیسی کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے، یہ ہمارے طبی اصلاحی ایجنڈا کا ایک اہم پہلوہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاکستان میں نرسز کی تعداد نسبتاً بیرونی ممالک سے کم ہے وہاں ایک ڈاکٹر کے ساتھ چار نرسیں جبکہ یہاں چار ڈاکٹرز کے ساتھ ایک نرس کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نرسنگ پروفیشن کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے صحت کے شعبہ میں خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے جس کی وجہ سے نئی اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہماری یونیورسٹی میں نرسنگ کیلئے 3سال کا کورس نہیں بلکہ بیچیلرز ڈگری پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، ہمیں ملک کو صحیح راہ پر لانا ہے۔

انہوں نے کہا دودھ پلانے والی مائوں اور 50 فیصد حاملہ خواتین آئرن کی کمی کا شکار ہیںجبکہ 40فیصد بچوں کا گرو تھ ریٹ کم ہے۔ انہوں نے کہا شعبہ صحت میں عوام کیلئے فوری اصلاحاتی اقدامات کی ضرورت ہے، اس کے لیے تمام طبی اداروں کی مدد درکار ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں طبی پروفیشنلز کو عوام کے حالات سے آگاہ کرنا ہے، ہمیں پرائمری سطح پر طبی ضروریات کی رسائی عوام تک پہنچانی ہے، ہر ایک کے لئے برابر طبی سہولیات مہیا کرنی ہیں۔

انہوں نے کہا ہم لیڈی ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار میں اضافہ کریں گے، وزیر مملکت نے کہا کہ عوام کی روز مرہ آمدن 2 ڈالرز سے کم ہے، ہم نے ان کے لئے صحت انصاف کارڈ مہیا کیاہے، حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری لی ہے، ہم50 لاکھ لوگوں کو آمدن فراہم کر رہے ہیں، آہستہ آہستہ ترقی ہو رہی ہے، ہمارا ٹارگٹ ڈیڑھ کروڑ افراد کو آمدن فراہم کرنا ہے۔ آخر میں وزیر مملکت نے اہم شخصیات میں سووینیئر بھی تقسیم کئے،پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود ملک چیئر پرسن ریکٹر یو نیورسٹی آف لاہور ، پروفیسر ڈاکٹر ریحان احمد خان چیئرپرسن سائینٹفیک کمیٹی بھی کانفرنس میں موجود تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی