پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دی جائے، ہمیں اپنی قدیمی تاریخی اورتہذیبی مماثلتوں کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے، مستقبل کے لئے ایک باہمی طور پر مفید شراکت داری کو دونوں ممالک عوام کی بھلائی اور خوشخالی کیلئے بروئے کارلایا جائے ،ء چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری کی پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر مارون ٹی اتاناون سے ملاقات میں بات چیت

جمعرات 4 اپریل 2013 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4اپریل۔ 2013ء) چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور خواہش رکھتا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دی جائے ۔ ہمیں اپنی قدیمی تاریخی اورتہذیبی مماثلتوں کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کے لئے ایک باہمی طور پر مفید شراکت داری کو دونوں ممالک عوام کی بھلائی اور خوشخالی کیلئے بروئے کار لا سکیں ۔

وہ جمعرات کو پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر مارون ٹی اتاناون سے پارلیمنٹ ہاؤ س میں ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دوستانہ تعلقات کے باعث دوستی اور بھائی چارے کے رشتے مزید مستحکم ہو رہے ہیں جن کی بنیادیں محبت ، باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلے تعلقات کو مزید استحکام دینے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

سید نیئربخاری نے کہا کہ تھائی لینڈ مشرقی ایشیاء میں اہم ملک ہے اور پاکستان تھائی لیڈر شپ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے تھائی پارلیمنٹ کے اپر ہاؤس کے وفد کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اُن کا دورہ مفید ثابت ہو گا اور پاکستان میں ہونے والے الیکشن دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد تھائی لینڈ سیر کے لیے جاتی ہے جبکہ وہاں کے سیاحوں کا رخ پاکستان کی جانب بہت کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخی ورثے اور خوبصورت قدرتی مناظر کی دولت سے مالامال ملک ہے اور تھائی لینڈ کے سیاح یہاں کی سیرو تفریخ سے لطف اندوز ہونگے ۔ تھائی کے سفیر مارون ٹی اتاناون نے چیئرمین سینیٹ کو تھائی پارلیمانی وفد کو پاکستان آنے کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ تھائی وفد اس ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کر ے گا انہوں نے کہا کہ تھائی کے لوگ پاکستانی بدُھ مت تہذیب میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور اُن کے دورے سے ثقافتی تبادلے اور عوامی روابط کومزید فروغ ملے گا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی