ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر 188772 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 424 فیلڈ ٹیمیں الرٹ تین دن پولیو کے قطرے بلائے جائیں گے

جمعرات 12 دسمبر 2019 17:25

ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر 188772 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 424 فیلڈ ٹیمیں الرٹ تین دن پولیو کے قطرے بلائے جائیں گے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈسڑکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہے ۔ جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں مظہر حیات، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ڈاکٹر جواد احمد، پولیو اریڈیکیشن آفیسر عالمی ادارہ صحت، ڈاکٹر نثار خالد ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ضمیر منہاس ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ، شاہد اسلم ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن،محکمہ پولیس، موٹر وے پولیس،محکمہ تعلیم،محکمہ پاپولیشن، کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال نے اجلاس کو بتایا ہے کہ 16 دسمبر سے جاری قومی پولیو مہم کے بارے میں بتایا کے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں خصوصی طور پر (TAG) کی ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کی تمام سفارشات پر عملدرآمد کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں جہلم کی تمام یونین کونسلز میں وٹس ایپ گروپس بنا لئے گئے ہیں جن میں علاقہ کے بااثر افراد اور خصوصی طور پر پختون کمیونٹی،پختون طالبہ کو گروپس میں شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ تمام خانہ بدوش آبادیوں کو رجسٹر کر لیا گیا ہے تمام ٹرانزٹ پوائنٹس کو ماڈل ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور لوکل این جی اوز ، پختون طلباء و طالبات مہم میں رضاکارانہ طور پر خدمات حاصل کی گئی ہیں اس کے علاوہ محکمہ پولیس نے سیکورٹی کے تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں موٹر وے پولیس نے پولیو مہم کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے مزید ہدایات دی کی بزدار حکومت کی طرف سے جو سفارشات آئی ہیں ان پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس پر ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کے تمام سفارشات پر عملدرآمد کے لیے پلان بنا لیا گیا ہے ۔مزید بتایا کے اس بار پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے اس علاوہ 16 دسمبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے لیے ضلع جہلم میں پولیو ٹیمز اور ایریا انچارجز میں اضافہ کیا گیا ہے اس بار ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر 188772 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 424 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی۔ اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 102 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج کام کریں گے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی