الخدمت فائونڈیشن آرفن کیئرپروگرام کے تحت یتیم بچوں اوربچیوں کا 15روزہ فری ہیلتھ ا سکریننگ کیمپ شروع

جمعہ 27 دسمبر 2019 13:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2019ء) فیصل آباد میں الخدمت فائونڈیشن آرفن کیرئپروگرام کے تحت یتیم بچوں اوربچیوںکا 15روزہ فری ہیلتھ سکریننگ کیمپ مجاہد ہسپتال مدینہ ٹائون فیصل آباد میں شروع ہوگیا ہے لہٰذا روزانہ صبح دس بجے شروع ہونے والے اس کیمپ میںڈاکٹرزکی ٹیم بچوں کامعائنہ کرے گی اورکسی بیماری کی تشخیص کی صورت میں فری علاج معالجہ کیا جائے گا۔

کیمپ کی ا فتتاحی تقریب کے موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر انجینئرمحمدعظیم رندھاوا،صدرالخدمت فائونڈیشن ڈاکٹرندیم سرور، ڈائریکٹر آرفن کیئرپروگرام ڈاکٹرعبدالجبارعباسی،جنرل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن غلام عباس خاں،ڈاکٹرخالدمحمودفخر،ڈاکٹرشفقت جاوید،انجم اقبال بٹ،الیاس منج ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سکریننگ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر آرفن کیئرکے بچوں کی بھی کثیرتعدادموجودتھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن کے رہنمائوں نے کہاکہ چونکہ پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور اتنی بڑی تعداد میں یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام صرف یتیم خانے بنانے سے پورا نہیں ہوسکتا لہٰذا الخدمت فاؤنڈیشن کے آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت کم وبیش10ہزار ایسے یتیم بچوں اور بچیوں کی ان کے گھروں پر کفالت کی جارہی ہے جو اپنی والدہ یا کسی عزیز رشتہ دارکے گھر پر رہ رہے ہیں لیکن وہ ان کی تعلیم، غذا اور علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

انہوںنے کہاکہ دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن سال میں ایک مرتبہ ان بچوں کے مکمل طبی معائنے کا بھی اہتمام کرتی ہے لہٰذا امسال بھی مجاہدہسپتال میں فیصل آباد کے پروفیشنل ، قابل اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ڈاکٹرز بچوں کا علاج معالج کریں گے۔ انہوںنے بتایاکہ الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کیئر پروگرام کے تحت ملک بھر کے 10 ہزار سے زائد یتیم بچوں کو تعلیم، خوراک، تربیت اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خصوصی خیال رکھا جاتا ہے جس کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان مبارکباد کی مستحق ہے جو دیگر سماجی خدمات سمیت ملک بھر کے ہزاروں یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایاکہ الخدمت کفالت یتیموں کے پروگرام کے تحت یتیم بچوں کیلئے ’’آغوش الخدمت‘‘ کے نام سے اداروں کے قیام کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جن کا مقصد والدین کی شفقت سے محروم بچوں کی پرورش، تعلیم و تربیت، صحت، قیام و طعام اور ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط