وزیراعظم عمران خان نے صحت کے نظام کو تبدیل کرنے کا اعلان کردیا

ملک میں ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم نے ملک کےشعبہ صحت کو تبدیل کرنے کا آغاز کردیا ہے: فردوس عاشق اعوان

اتوار 29 دسمبر 2019 16:45

وزیراعظم عمران خان نے صحت کے نظام کو تبدیل کرنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29دسمبر2019ء) : وزیراعظم عمران خان نے صحت کے نظام کو تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعت و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم نے ملک کےشعبہ صحت کو تبدیل کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرے جبکہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو اپنا مقصد نہیں بھولنا چاہیے، کسی شعبے سے وابستہ ہر فرد کا مقصد دکھی انسانیت کی مدد ہونا چاہیے۔

پاکستان تحریک انصاف ملک کے اندر ہیلتھ ریفارمز کے لیے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایجنڈا آگے لے کر چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے دکھی انسانیت کی شوکت خانم ہسپتال بنایا جو غریب اور مستحق مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے اور اب وزیراعظم نے ملک کے شعبہ صحت کو تبدیل کرنے کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے ریلیف پروگرام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر صوبے میں ہماری حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لیے تیار ہے، ملک میں 80فیصد بیماریاں لاعلمی کی وجہ سے ہورہی ہے جس سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ سردی شدت اختیار کرچکی ہے اس لئے بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بے آسرا شخص کھلے آسمان تلے نہ رہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ "انہوں نے پنجاب اور کے پی کے کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ ایسے افراد جو پہلے سے کسی پناہ گاہ میں مقیم نہیں ہیں ان کیلئے دونوں صوبوں کی انتظامیہ فوری ایکشن لے اورجلد از جلدعارضی پناہ گاہ بناکر انہیں وہاں محفوظ کرے اور ان کے قیام و طعام کا مکمل انتظامات کریں''۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی