سرگودھا میں پانچ روزہ پولیو مہم میں رہ جانے والے 1571 بچوں کو قطرے پلانے کا ٹاسک ملنے پر سپر وائزری ٹیمیں تلاش میں مصروف

جمعرات 2 جنوری 2020 14:31

سرگودھا میں پانچ روزہ پولیو مہم میں رہ جانے والے 1571 بچوں کو قطرے پلانے کا ٹاسک ملنے پر سپر وائزری ٹیمیں تلاش میں مصروف
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2020ء) سرگودھا میں پانچ روزہ پولیو مہم میں رہ جانے والے 1571 بچوں کو قطرے پلانے کا ٹاسک ملنے پر سپر وائزری ٹیمیں تلاش میں مصروف ہیں جس کاہدف مکمل ہونے تک کاوشیں جاری رکھی جائیں گئیں۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے 16 دسمبرسے 20دسمبر 2019 کی پانچ روزہ پولیو مہم میں رہ جانے والے 1571 بچوں کو پولیو کے قطرے ہر ممکن پلانے کا حکم دے دیاتاکہ پولیو کے وائرس کی تلفی کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے انسدادپولیو مہم کے ریویو اجلاس سے خطاب کیا۔جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے بتایاکہ ضلع میں گذشتہ مہم کے دوران 629917 بچوں کے ہدف کے مقابلے میں 654668 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جو ہدف کا 104 فیصد بنتا ہے تاہم ضلع کے فہرست کے مطابق 1571بچوں کے ضلع چھوڑنے کے باعث انہیں پولیو کے قطرے نہیں پلائے جاسکے تاہم سپروائرزی ٹیمیں ان کی تلاش میں مصروف ہیں اور ہدف کے مکمل ہونے تک کاوشیں جاری رکھی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے پولیو کی تھرڈ ویلیڈیشن سے مطابقت قائم کرنے کیلئے شفاف کردار کے مالک اورمخلص ماہرین کی ٹیمیں تشکیل دے کر انسداد پولیو مہم کی ٹیموںکی کارکردگی کی جانچ کی جائے۔انہوں نے کہاکہ پولیو سے آزاد معاشرے کے قیام کیلئے انتھک کوششوں کی ضرورت ہے او رمحکمہ صحت اپنی تمام تر صلاحتیں اور ماہرانہ کاوشیں بروئے کار لائے۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ تحصیل بھیرہ کے 184 ‘ بھلوال کے 154 ‘ کوٹ مومن کے 134 ‘ ساہیوال کے 139 ‘ سرگودہا کے 660 ‘ شاہپور کے 88 جبکہ سلانوالی کے 212 بچے ابھی تک پولیو ٹیموں کی رسائی سے باہر ہیں جن تک پہنچنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط