جیل کلچرل تبدیل ہو رہا ہے،قیدیوں کی معاشرتی بحالی نہایت ضروری ہے تمام بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں،وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب جمشید رحمت اللہ کی کوٹ لکھپت جیل کے دورے کے موقع پر گفتگو ،کوئی بھی قیدی صفائی کے بہترین معیار کی وجہ سے ڈینگی وائرس میں مبتلا نہیں ہوا ، ڈی آئی جی مبشر ملک کی بریفنگ

پیر 22 اپریل 2013 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء) وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب جمشید رحمت اللہ نے کہا ہے کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے انہیں ذمہ دار شہری بننے میں مدد ملے گی۔وہ پیرکو یہاں سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ریورنڈ ہنوک حق ، سنی علماء فورم کے علامہ اصغر عارف چشتی ، پیر ایس اے جعفری ، حاجی محمد سعید اصغر بھی موجود تھے ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن مبشر ملک نے صوبائی وزیر کو سینٹرل جیل میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ، جمشید رحمت اللہ نے ڈی آئی جی مبشر ملک کے ہمراہ خواتین جیل ، ڈے کیئر سنٹر ، ہسپتال ، ڈینٹل سیکشن ، لیبارٹری ، ڈسپنسری ، لائبریری ، سکول ، کمپیوٹر سیکشن ، پیشہ وارانہ تعلیم کے مراکز ، کیچن ، مسجد ، گرجا گھر ، قیدیوں کی سہولت کے لئے سیشن کورٹ سے مربوط ویڈیو کانفرنس روم اور دیگر حصے بھی دیکھے - انہوں نے وہاں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈسپلن اور صفائی کے معیار کو خاص طور پر سراہا خواتین جیل کے دورے کے موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریحانہ نے انہیں خواتین کی تعلیم و تربیت ، خواتین قیدیوں کے بچوں کے لئے ڈے کیئر سنٹر اور سکول کے متعلق آگاہ کیا ڈی آئی جی مبشر ملک نے صوبائی وزیر جمشید رحمت اللہ کو بتایا کہ جیل میں صفائی کے بہترین نظام کی وجہ سے کوئی بھی قیدی ڈینگی وائرس کا شکار نہیں ہوا - جیل انتظامیہ قیدیوں کی نفسیاتی کونسلنگ کے ساتھ انہیں اچھا شہری بننے کے لئے تعلیم و تربیت کی سہولت فراہم کرتی ہے جمشید رحمت اللہ نے کہا کہ دوسرے ممالک کی جیلوں کے مقابلے میں ہمارے ملک کی جیلوں میں قیدیوں کی فلاح و بہبود پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے انہیں رسمی و مذہبی تعلیم کے ساتھ ہنر مند بننے کی بھی عملی تربیت دی جا رہی ہے یہ جیلیں دوسرے ممالک کی جیلوں کے لئے ایک ماڈل ہیں جمشید رحمت اللہ نے کہا کہ وقت کے تقاضوں کے تحت جیل کلچرل تبدیل ہو رہا ہے جیلیں ، قید خانوں کی بجائے معاشرتی اور اصلاحی بحالی کے مراکز کا کردار ادا کرنے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کو بھی تمام انسانی حقوق حاصل ہیں - بعد ازاں صوبائی وزیر کو ڈی آئی جی مبشر ملک نے یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی