وزارتِ صحت کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے سیمپل 3 ممالک کی لیبارٹریز کو بھیجے گی،

اس وائرس کی تشخیص مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز کے ہی پاس ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹرظفر مرزا

جمعہ 24 جنوری 2020 17:03

وزارتِ صحت کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے سیمپل 3 ممالک کی لیبارٹریز کو بھیجے گی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا ہے کہ قومی وزارتِ صحت کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے سیمپل 3 ممالک کی لیبارٹریز کو بھیجے گی، اس وائرس کی تشخیص مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز کے ہی پاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت موجود نہیں، حکومت نے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں میں قائم تین لیبارٹریوں سے ملک میں آنے والے مشتبہ کیسز کی تشخیص کے لیے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے جسے تشخیص کرنے کی صلاحیت اس وقت دنیا کی چند مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز میں ہی میسر ہے ان میں سرفہرست سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) اٹلانٹا، امریکا، چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی لیبارٹریاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں کورونا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس سامنے آیا تو اس کی تشخیص کے لیے سیمپل ان تین ممالک کی لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی