چین کا فضائی آپریشن بحال کیے جانے کے بعد 2 پروازیں مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچ گئیں

معاون خصوصی برائے صحت نے چینی سفارتکار کے ہمراہ چین سے پاکستان آنے والے مسافروں کو ریسیو کیا

پیر 3 فروری 2020 13:17

چین کا فضائی آپریشن بحال کیے جانے کے بعد 2 پروازیں مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچ گئیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2020ء) حکومت کی جانب سے چین کا فضائی آپریشن بحال کیے جانے کے بعد 2 پروازیں مسافروں کو لے کر پاکستان پہنچ گئیں۔سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن عبدالستار کھوکھر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چین کے ساتھ فضائی آپریشن بحال کررہے ہیں ،چینی سدرن ایئر لائنز کی ایک پرواز 145 مسافروں کو لیکر صبح 9 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتری ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے پاکستان میں موجود چینی سفارتکار کے ہمراہ چین سے پاکستان آنے والے مسافروں کو ریسیو کیا جس میں57 پاکستانی جبکہ 12 چینی شہری شامل تھے۔اس موقع پر انہوں نے ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ سسٹم کو مزید بہتر بنادیا گیا ہے اور حکومت ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ قومی ادارہ صحت میں ممکنہ کورونا وائرس کیسز کی تشخیص کی سہولت موجود ہے۔پہلی پرواز قطر ایئرلائن کی تھی جو دوحہ سے پہنچی اور اس میں 40 طلبہ سوار تھے، محکمہ صحت کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان تمام افراد کا طبی معائنہ کیا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔دوسری پرواز چینی سدر ن ائیر لائن کی تھی جس میں 57 پاکستانیوں اور 12 چینیوں سمیت 69 مسافر پاکستان پہنچے۔اس پرواز میں پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد پر مشتمل وہ گروپ بھی شامل تھا جو پروازیں معطل ہونے کے باعث ارمچی ایئرپورٹ پر پھنس گیا تھا جس کے بعد ان کے ویزوں کی معیاد میں 11 روز کی وسیع بھی کردی گئی تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی