چین میں نومولود بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص، متاثرہ افراد میں سب سے کم عمر

وائرس سے اموات563، متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی

جمعرات 6 فروری 2020 12:38

چین میں نومولود بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص، متاثرہ افراد میں سب سے کم عمر
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2020ء) چین میں ایک نومولود بچے میں پیدائش کے صرف 30 گھنٹے بعد کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ بچہ اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سب سے کم عمر ہے، یہ بچہ 2 فروری کو ووہان کے ایک مقامی ہسپتال میں پیدا ہوا جو اس وباء کا مرکز ہے، بچے کی پیدائش سے قبل بچے کی والدہ کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جو مثبت آئے تھے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ بیماری کیسے منتقل ہوئی۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ کورونا وائرس کے ساتھ پیدا ہونے والے اس بچے کا وزن سوا 3 کلو ہے اور اس کی حالت اب ٹھیک ہے جبکہ اسے زیر مشاہدہ رکھا گیا ہے۔کورونا وائرس سے اب تک 563 افراد ہلاک جبکہ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ یہ وائرس دوسرے ممالک میں بھی پھیل چکا ہے اور چین سے باہر اس سے متاثرہ 191 کیس سامنے آئے ہیں تاہم ان میں ہلاکتوں کی تعداد صرف 2 ہے۔

(جاری ہے)

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد کی عمریں 60 سال سے زائد تھیں جبکہ ان 80 فیصد افراد میں سے 75 فیصد وہ تھے جو پہلے ہی کسی نہ کسی بیماری کا شکار تھے۔ ایک سینئر معالج نے ہانگ کانگ کے اخبار ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کو بتایا کہ یہ کیس اس طرف اشارہ ہے کہ ہمیں وائرس کے ممکنہ نئے ٹرانسمیشن روٹ بارے فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اڈہانم نے چین کے علاوہ دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر گزشتہ روز 3 ماہ کی جوابی منصوبہ بندی کے لے 675 ملین ڈالر فنڈز کی اپیل کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی