چین سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 28ہزار افراد متاثر

چین میں کرونا وائرس سے 563 اموات ہوئیں، دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی فہرست بھی جاری

جمعہ 7 فروری 2020 12:21

چین سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 28ہزار افراد متاثر
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2020ء) چین سے پھیلنے والے مہلک وائرس کرونا سے دنیا بھر میں صرف ڈیڑھ ایک ماہ میں قریباً 570 اموات ہوچکی ہیں اور28200 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں حکام نے روز اس نئے مہلک وائرس سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی ایک فہرست جاری کردی۔

اس کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے 563 اموات ہوئی ہیں،28018 متاثرہ افراد کے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔چین کے زیر انتظام ہانگ کانگ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور 22 کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔مکاؤ میں 10 افراد متاثر ہوئے ہیں۔چین میں سب سے زیادہ اموات وسطی صوبہ حوبئی میں ہوئی ہیں۔اسی صوبہ میں واقع شہر ووہان میں دسمبر میں لوگ اچانک اس نئے مہلک وائرس کا شکار ہوکر بیمار پڑنے لگے تھے۔

(جاری ہے)

پھر یہ وائرس روز بروز پھیلتا چلا گیا۔جاپان، 45 کیس ،سنگاپورمیں 30 کیس،تھائی لینڈ میں 25 کیس،جنوبی کوریامیں23 کیس ،آسٹریلیا میں14 کیس،جرمنی میں 13 کیس،امریکا 12 کیس،تائیوان میں 13 کیس ،ملائشیا میں 14 کیس ،ویت نام میں 12 کیس ،فرانس میں چھ کیس،متحدہ عرب امارات میںپانچ کیس،کینیڈامیں چار کیس ،بھارت میںتین کیس،فلپائن میں تین کیس بہ شمول ایک موت۔

روس میں دو کیس ،اٹلی میںدو کیس،برطانیہ میں تین کیس،بیلجیئم میں ایک کیس ،نیپال میںایک کیس،سری لنکا میںایک کیس ،سویڈن میںایک کیس ،اسپین میںایک کیس ،کمبوڈیامیںایک کیس ،فن لینڈ میں ایک کیس رپورٹ کیاگیا،چین میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سے یہ عالمی میڈیا کی بڑی خبر بن چکا ہے۔اس مہلک وائرس کا دسمبر 2019ء کے آخر میں ووہان میں سب سے پہلے پتا چلا تھا اور اب تک اس شہر ہی میں اس سے سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی