یکطرفہ کارروائیاں ہومیو پیتھک ادویہ سازی ، ٹریڈ ، ایکسپورٹ سے وابستہ 7لاکھ خاندانوں کو معاشی بد حال کر دیں گی ‘محمد طیب

حکومتی سرپرستی سے ایکسپورٹ میں اربوں روپے کا اضافہ کیا جا سکتا ہے‘ چیئرمین ہو میو پیتھک فارمو سیوٹیکل اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن

جمعہ 7 فروری 2020 12:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2020ء) یکطرفہ کارروائیاں ہومیو پیتھک ادویہ سازی ، ٹریڈ ، ایکسپورٹ شدید متاثر ہو کر 7لاکھ خاندانوں کو بیروزگار کرکے معاشی بد حالی کا شکار کر دیں گی ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں عملے کی شدید قلت اور واضح پالیسی نہ ہونے کے باعث ہومیو پیتھک کمبی نیشن پراڈکٹس ابھی تک انلسمنٹ ( فام 7)جاری نہیں کئے جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہار ہو میو پیتھک فارمو سیوٹیکل اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد طیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرصدر امان اللہ بسمل ،سینئر وائس چیئرمین ندیم اللہ شیخ ،وائس چیئرمین سہیل ضیا ،سیکرٹری جنرل فیصل مجید اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ادویہ سازی ،ٹریڈ اور ایکسپورٹر زکے ضمن میں اٹھائے جانے والے بعض اقدامات قابل ستائش ہیں لیکن کچھ ایسے فیصلے بھی لئے گئے جو کہ انتہائی غور طلب ہیں اس لئے انکے نفاذ سے قبل اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت میں شامل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سرپرستی کرے اور استعداد کار بڑھائی جائے تو ہو میو پیتھک ادویہ سازی کی انڈسٹری سالانہ اربوں روپے کی ایکسپورٹ کر سکتی ہے جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام معاملات کے فوری حل کیلئے ہو میو پیتھک انڈسٹریز و ٹریڈ کے اسٹیک ہولڈراز سے فوری مشاورت کیلئے عملی اقدام اٹھائے جائیں ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور صوبائی ریگولیٹر انتہائی اقدامات اٹھانے سے قبل ہومیو پیتھک ادویہ ساز اداروں کی ہو میو پیتھک کمبی بیشن ادویات کو انلسٹ کر نے کے بعد ان کی چیکنگ کا سلسلہ اور دیگر اقدامات اٹھائیں بصور ت دیگر پاکستان میں پاکستانی ہومیو پیتھک ادویہ سازی ، ٹریڈ ، ایکسپورٹ شدید متاثر ہو کر 7لاکھ خاندانوں کو بیروزگار کرکے معاشی بد حالی کا شکار کر دے گی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی