چینی صدر کا ملائشیاکے وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ ،

کورونا وائرس ، دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر تبادلہ خیال

جمعہ 14 فروری 2020 13:57

چینی صدر کا ملائشیاکے وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ ،
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے ملائشین وزیر اعظم مہاتیر بن محمد کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔شی جن پنگ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف اس کڑے وقت میں وزیراعظم نے مجھ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرنے کی پیش کش کی، جس سے ملائشیا کی جانب سے چین کے لئے دوستی اور حمایت کی عکاسی ہوتی ہے۔فریقین کو وباء کے خلاف جدوجہد کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات خاص طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے تعاون کو گہرائی تک لے جاناچاہیے۔

شی جن پنگ نے اس بات پرزور دیا کہ چینی حکومت کی رہنمائی میں چینی عوام ضرور وباء کے خلاف فتح حاصل کریں گے اور وباء کے منفی اثرات کو کم کر کے چینی معیشت کی ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال کے لئے طے شدہ ترقی کے ہدف کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی جانب سے وبا کی روک تھام اور کنڑول کے لئے سخت اقدامات نہ صرف چین کے اپنے عوام کی صحت کے لئے مفید ہیں بلکہ ہم عالمی صحت عامہ کے شعبے میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ہم وباء کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنائیں گے، چین عالمی برادری کی جانب سے صورت حال کو سمجھنے اور چین کے لئے حمایت کے اظہار کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہے۔

ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر بن محمد نے ملائیشین حکومت کی طرف سے چینی حکومت اور عوام کو کورونا وائرس کا سامنا کرنے پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو یقین ہے کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چینی عوام ضرور وباء کے خلاف جنگ جیتیں گے اور چین کی ترقی بھی معمول پر واپس آئے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط