اوکاڑہ میں پولیو کے دو کیس سامنے آمنے میں کوئی صداقت نہیں‘ڈپٹی کمشنر

محکمہ صحت ضلع اوکاڑہ اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں باقاعدہ میڈیکل اور ٹیکنیکل گراوٴنڈز پر اقدامات کر رہی ہے

جمعہ 21 فروری 2020 14:23

اوکاڑہ میں پولیو کے دو کیس سامنے آمنے میں کوئی صداقت نہیں‘ڈپٹی کمشنر
 کرمانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ اوکاڑہ میں پولیو کے دو کیس سامنے آمنے میں صداقت نہ ہے دراصل 14 سالہ ایمان فاطمہ جو کہ 21/GD کی رہائشی ہے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس پولیو وائرس کاجینیاتی لنک لاہور کے پولیو وائرس سے مماثلت رکھتا ہے ایمان فاطمہ کا اپنے والدین کے ہمراہ لاہور میں مسلسل آنے جانے کا ریکارڈ ہے کیونکہ یہ بچی اوکاڑہ میں رہائش پذیر ہے اس لئے یہ کیس اوکاڑہ سے رپورٹ ہوا ہے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ذیشان اس کیس پر کام کر رہے ہیں 21/GD کی پوری یونین کونسل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اس طرح سے کیس ریسپونس شروع کر دیا ہے کہ یہ وائرس آگے نہ پھیلے ۔

ایمان فاطمہ کا کیس 8 دسمبر کو رپورٹ ہوا جبکہ 17 جنوری 2020 کو اس کی انویسٹی گیشن ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاخانہ سیمپل کے نتائج اسلام آباد لیبار ٹری سے آنے کے بعد محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں میڈیکل گراوٴنڈ پر اس کیس کا جائزہ لے رہی ہیں کیونکہ انسدا د پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جاتے ہیں ایمان فاطمہ دختر وارث علی سکنہ 21/GD نے بچپن میں معمو ل کی انسداد پولیو مہم کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات اور انسداد پولیو ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوا ہے اس بچی کو دس دفعہ سے زیادہ انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا چکے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ذیشان بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ ضلع کی سطح پر 21/GD یونین کونسل سے متعلقہ تمام علاقوں میں جاری انسداد پولیو مہم کے ساتھ ساتھ خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں محکمہ صحت ضلع اوکاڑہ اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں باقاعدہ میڈیکل اور ٹیکنیکل گراوٴنڈز پر اقدامات کر رہی ہے ۔

اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ذیشان نے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی مہم سو فیصد سے بھی زائد کوریج پر مشتمل ہے ۔پولیو وائرس عام طور پر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے لیکن بڑی عمر کے وہ بچے جن میں قوت مدافعت کم ہو ان میں بھی ظاہر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع میں دور دراز کے مقامات خصوصاََدریائی علاقوں میں اپنی ڈھاریوں پر رہنے والے لوگوں اور خانہ بدوشوں کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور پورے ضلع میں اگر کوئی گھر خالی پڑا ہوا ہے اور اس کے مکین کہیں اور چلے گئے ہیں اس کے بارے میں بھی پوری معلومات اکھٹی کی گئی ہیں کیونکہ ان گھروں کے بچے اگر کسی دوسرے ضلع میں چلے گئے ہیں تو وہاں بھی ان کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا سکیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بی بی مشطح کے پولیو کا کیس قلعہ عبد اللہ میں رپورٹ ہوا ہے یہ بچی اپنے والدین کے ہمراہ سفر کرتے ہوئے عارضی طور پر اوکاڑہ میں مقیم ہوئی تھی جس کو یہاں پر طبی امداد دی گئی تھی لیکن اس کیس کا اوکاڑہ سے کوئی تعلق نہ ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی