گرمی کی شدید لہر نے 6 انسانوں کی جان نگل لی،ساہیوال میں 5 اور نواب شاہ میں لو لگنے سے اموات، سورج سوا نیزے پر آ گیا، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر مزید ایک ہفتہ تک جاری رہنے کا الٹی میٹم دیدیا، ایک ہفتہ کے دو ران ملتان میں گیسٹرو کے 1300 مریض ہسپتال داخل ،مسلسل گرم ہواؤں اور تیز دھوپ کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ، بازاروں میں تربوز اور برفیلے مشروبات کی مانگ میں اضافہ

جمعہ 31 مئی 2013 19:39

اسلام آباد/ساہیوال/ رحیم یار خان/ملتان/دادو/جعفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31مئی۔2013ء) ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر نے 6 انسانوں کی جان نگل لی، گیسٹرو اور دیگر پیٹ و معدے کے امراض میں مبتلا ہو کر ہزاروں ہسپتالوں میں پہنچ گئے، سورج سوا نیزے پر آ گیا، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جاری شدید گرمی کی لہر مزید ایک ہفتہ تک جاری رہنے کا الٹی میٹم دیدیا،مسلسل گرم ہواؤں اور تیز دھوپ کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے، بازاروں میں تربوز اور برفیلے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس کے باعث رحیم یارخان میں درجہ حرارت 45،نواب شاہ اورسکھر 44جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد،ڈی جی خان اورسیالکوٹ سمیت بیشتر شہروں میں بھی گرمی کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مزید ایک ہفتہ تک گرم اور خشک رہنے کا بھی اِمکان ہے۔

گرمی نے سندھ کے کئی حصوں میں ڈیرہ جما رکھا ہے ، نواب شاہ ، جیکب آباد ،لاڑکانہ ، میں مسلسل گرم ہواؤں اور تیز دھوپ کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ پنجاب میں گرمی کی وجہ سے تربوز کی مانگ بڑھتی جارہی ہے شہریوں نے گرمی بھگانے کیلئے برفیلے مشربات کا سہارا لے لیاہے، دوسری طرف بلوچستان میں چمن، پشین،نصیر آباد ،جعفر آباد اور دوسرے علاقوں میں بھی گرمی کا راج ہے۔

خیبرپختونخواہ میں سوات اور ایبٹ آباد میں سنہری دھوپ ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک کئی شہروں میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب گیسٹرو کی وبا بے قابو ہو گئی ہے اور روزانہ درجنوں مریض ہسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اب تک تیرہ سو سے زائد مریض داخل کیے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گرمی میں غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے گیسٹرو کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں مناسب اقدامات کا فقدان ہے جس سے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

دوسری جانب ساہیوال میں شدید لوڈ شیڈنگ اور لو لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ساہیوال کی رہائشی 36 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ بشیر کالونی ساہیوال کا رہائشی60 سالہ رہائشی اقبال ، جہاز گراؤنڈ کا 62 سالہ اعظم ، چک نمبر 56 کا 60 سالہ اللہ دتہ ، تاندلیانوالہ سے مہمان آئی ہوئی 58 سالہ عوامی اور ایک نامعلوم خاتون گرمی اور لو لگنے سے دم توڑ گئے۔ جبکہ نواب شاہ میں بھی شدید گرمی کے باعث حمید چانڈیو نامی ایک شخص لقمہ اجل بن گیا۔…

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی