ووہان ،عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا دورہ ، دو ہسپتالوں کا معائنہ کیا ، چینی حکومت کی حکمت عملی قابل تعریف قرار

پیر 24 فروری 2020 12:31

ووہان ،عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا دورہ ، دو ہسپتالوں کا معائنہ کیا ، چینی حکومت کی حکمت عملی قابل تعریف قرار
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیم نے کورونا وائرس کے مرکز اور سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان کا دورہ کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں دارے کے مطابق چینی حکام نے پیر کو بتایاکہ 11 ملین آبادی کے اس شہر میں وائرس پھیلنے کے بعد عالمی ادارے کے ماہرین صحت کا یہ پہلا باقاعدہ دورہ تھا۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ماہرین نے ووہان کی 2 ہسپتالوں کے علاوہ سپورٹس سینٹر میں قائم عارضی مرکزکا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے صوبہ ہوبی میں انسدادی مرکز کے ڈائریکٹر ما ژاوؤئی سے بھی ملاقات کی۔قومی صحت کونسل کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی ٹیم ہفتہ قبل چین پہنچی تھی تاکہ تحقیق اور تشخیص کے عمل کا مشاہدہ کر کے اپنی سفارشات تیار کر سکے۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او نے وبا سے نمٹنے کی چینی حکمت عملی کو قابل تعریف قرار دیا جبکہ امریکہ نے اس میںمزید شفافیت لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ووہان میں پیر کو 409 نئے کیسوں میں سے 348 کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پانچ شہروں اور ہوبی کے شینونگجیا فاریسٹری ڈسٹرکٹ میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ کورونا وائرس کے حوالے سے شبہ ہے کہ یہ ووہان کی ایک مارکیٹ میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا اور پھر پوری دنیا میں پھیل گیا، اس وائرس سے زیادہ تر اموات ووہان میں ہی ہوئیں ۔ چین میں مجموعی طور پر اب تک 2500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے جبکہ اس وقت انفیکشن کے 77 ہزار سے زیادہ تصدیق شدہ کیسزموجود ہیں۔ چینی حکومت نے ووہان سمیت دیگر متاثرہ شہروں کا سفر کرنے پر گزشتہ ماہ پابندی عائد کی تھی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی