کورونا وائرس کی نئی قسم کووڈ انیس کا کئی ملکوں میں تیزی سے پھیلائو جاری

کورونا وائرس کی نئی قسم کووڈ انیس کا کئی ملکوں میں تیزی سے پھیلائو جاری
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء)کورونا وائرس کی نئی قسم کووڈ انیس کا کئی ملکوں میں تیزی سے پھیلائو جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 52 مزید افراد کی اموات ریکارڈ کی گئیں۔

(جاری ہے)

چین میں اب تک اس وائرس کا شکار بن کر 2,715 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 78,000 ہے۔ دنیا کے دیگر حصوں میں کووڈ انیس کے سبب اب تک چالیس اموات ہو چکی ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا مریضوںکی تعداد 2,700 ہے۔ پچھلے ایک دن میں جرمنی، آسٹریا، کروشیا اور سوئٹزرلینڈ میں وائرس کے اولین کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

Your Thoughts and Comments