گرین اسٹار کے اجلاس میں؛ چھاتی کے سرطان اور خاندانی منصوبہ بندی پر علمی گفتگو

جمعہ 28 فروری 2020 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ ایک خود مختار نیٹ ورک پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل کا رکن ہے، جس نے حال ہی میں ایک معلوماتی فوکس گروپ اجلاس کا اہتمام کیا، جس کے موضوعات میں ؛ چھاتی کا سرطان اور خاندانی منصوبہ بندی شامل تھے ۔ یہ تقریب آرینا تفریحی کامپلیکس، کراچی میں منعقد کی گئی، جہاں شرکاء ، خصوصاً خواتین کو ایک محفوظ ماحول میں ، صحت کے ان مسائل کی وجوہات ، علامات اور علاج کے اقدامات کے حوالہ سے اہم معلومات فراہم کی گئیں۔

اجلاس میں گرین اسٹار کے ماہرین اور عوامی صحت کے حکام سمیت متعدداہم شخصیات نے شرکت کی ۔ معروف بریسٹ سرجن ، ڈاکٹر روفینہ سومرو نے اس نشست کی سربراہی کرتے ہوئے خطاب کیا اور بریسٹ کینسر کے واقعات، خطرات اور احتیاطی تدابیر سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

گرین اسٹار کی مسلسل مصروف عمل ہے، تاکہ عوام کو اہم معلومات، علامات اور علاج سے آگاہ کرتے ہوئے، بریسٹ کینسر سے متعلقہ غلط فہمیوں اور جھوٹی رسوائی سے مریضوں کو بچایا جا سکے۔

پاکستان میں Contraceptive Prevalence Rate (CPR) کے فقدان سے پیدا ہونے والے معاشرتی مسائل اور ان کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کیونکہ پاکستان میں (CPR) کی سطح انتہائی کم ہے ۔اس اجلاس کے دوران پاکستان میں علاج کے بہتر معیار اور وسیع تر دستیابی کے لئے ہونے والے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔گرین اسٹار کے چیف ایگزیکٹیو ، ڈاکٹر سید عزیز الرب نے کہا کہ؛ گرین اسٹار کا ہدف یہ ہے کہ ؛ پاکستان میں بریسٹ کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح کو، بروقت تشخیص اور عوامی آگاہی کے ذریعے کم کیا جائے ۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار، ملک کے وزیر اعظم نے اپنے پہلے قومی خطاب میں ؛ زچہ و بچہ کی صحت کو اہمیت دی ، جس کے باعث گرین اسٹار کی حوصلہ افزائی ہوئی کہ ، خاندانی منصوبہ بندی کی کاوشوں کو تیز تر کرتے ہوئے ، باقائدہ طبی معائنوں ، حفاظتی اقدامات اور متعلقہ اداروں میں ہم آہنگی کو وفاقی اور صوبائی سطح پر فروغ دیا جائے۔ پروفیسر روفینہ سومرو نے کہا کہ؛ ہمیں خوشی ہے کہ گرین اسٹار مسلسل ترقی کرتے ہوئے طبی مسائل کے اہم اجلاسوں کا انعقاد کر رہا ہے۔

پاکستان کے معاشرہ میں، خواتین کے لئے ، بریسٹ کینسر جیسے پوشیدہ اور خطرناک امراض پر بات چیت کرنا مشکل ہوتا ہے۔یہ پروگرام خواتین کو ایسے مواقع فراہم کر رہا ہے کہ اور اپنی صحت اور جسمانی مشکلات کے حوالہ سے، خفیہ طور پر طبی ماہرین سے مشاورت کر سکیں ، اور اپنی صحت کا بہتر خیال رکھ سکیں۔ہمارے ملک کی خوشحالی کا براہ راست تعلق ، ہماری خواتین کی صحت سے جڑا ہوا ہے۔ہم پر فرض ہے کہ اس حوالہ سے قابل اعتماد معلومات کی فراہمی عوامی سطح پر جاری رکھیںاور اپنی نسوانی آبادی کے لئے ماہرانہ مشورے حاصل کرنے کے مواقع تخلیق کرتے رہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی