چین ، کورونا وائرس متاثر مزید 2189 افراد ہسپتالوں سے ڈسچارج، مجموعی تعداد 52045 ہو گئی

جمعرات 5 مارچ 2020 13:02

چین ، کورونا وائرس متاثر مزید 2189 افراد ہسپتالوں سے ڈسچارج، مجموعی تعداد 52045 ہو گئی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) چین میں کورونا وائرس کے 2189 مریضوں کو ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کے بعد روبصحت ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد52045 ہو گئی ہے۔ چائنہ ہیلتھ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا انفیکشن کے 80409 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 3042 افراد کی موت واقع ہوئی۔ دوسری جانب دنیا کے 76 دیگر ممالک میں بھی اس وبا سے 12600 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 214 مریض جانبر نہیں ہو سکے۔

جنوبی کوریا میں کم از کم 33 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ ایران میں اب تک 92 اموات کی اطلاع ہے ۔ اٹلی نے 587 مریضوں اور 107 اموات کی تصدیق کی ہے جس کے بعد وہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 3089 اور اموات 107 تک پہنچ گئی ہیں۔ اطالوی حکومت نے 15 مارچ تک ملک بھر میں تمام سکول اور یونیورسٹیاں بند کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

جاپان میں اب تک کے 1037 کنفرم کیسز میں بحری جہاز سے آنے والے 706 مسافر بھی شامل ہیں ۔

بدھ کی دوپہر تک امریکہ میں کورونا وائرس سے 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں 10کا تعلق ریاست واشنگٹن جبکہ ایک کاکیلیفورنیا سے تھا، اس طرح اب امریکہ میں کورونا وائرس کے کم از کم 153 تصدیق شدہ مریض موجود ہیں۔کینیڈا کے حکام نے بھی 34 کیسزکی تصدیق کی ہے جبکہ سلووینیا اور ہنگری سمیت دیگر ممالک میں بھی اس وائرس کے پہلے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ دریں اثناء کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے 41 لاکھ سے زائد ارکان نے قیادت کی اپیل پر تقریباً 4.73 بلین یوآن کی رقم عطیہ کی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط