پاکستان میں ہوائی اڈوں اور داخلی راستوں پر دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کی سخت جانچ پڑتال جاری رہے گی، سی ایچ ای

جمعہ 13 مارچ 2020 12:42

پاکستان میں ہوائی اڈوں اور  داخلی راستوں پر دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کی سخت جانچ پڑتال جاری رہے گی، سی ایچ ای
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) پاکستان میں ہوائی اڈوں اور دیگر داخلی راستوں پر دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کی سخت جانچ پڑتال جاری رہے گی کیونکہ عالمی سطح پر کئی ممالک وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی تدابیر کو آگے بڑھاتے رہے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ (سی ایچ ای) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان طاہر نے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈوں اور پاکستان میں داخلے کے دیگر راستوں، بندرگاہوں پر جانچ پڑتال کے اقدامات میں توسیع کر دی گئی ہے تاکہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اندرون ملک آنے والے تمام مسافروں کا احاطہ کیا جاسکے۔

کورونا وائرس کے لئے حکام نے ملک کے تمام داخلی مقامات سے دس لاکھ سے زیادہ مسافروں کی اسکریننگ کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں اور ہر ایک کو بنیادی حفظان صحت پر عمل کرنا چاہیے اور فلو جیسی علامات والے افراد کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی طرح ائیر پورٹ ، زمینی گزرگاہوں اور بندرگاہوں پر مسافروں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ مختلف ممالک سے آنے والے مسافروں نے صحت فارم بھرنا شروع کر دیا ہے اور ان کی روانگی اور آمد سے قبل ہوائی اڈے پر مکمل اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا روک تھام بہت ضروری ہے کیونکہ نئے وائرس کے لئے کوئی ویکسین یا مخصوص علاج موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت اس صورتحال پر سختی سے نگرانی کر رہی ہے اور دوسرے ممالک سے وآپس آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسکریننگ اقدامات میں بخار سے متاثرہ مسافروں کا پتہ لگانے کے لئے داخلی مقامات پر تھرمل سکینر لگانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا مہم پر بھی کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عرفان نے کہا ، ملک میں داخلے کے دوران رہائشیوں ، سیاحوں اور ٹرانزٹ مسافروں سمیت تمام مسافروں کی اسکریننگ کی بھی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی