چینی کمپنی نے 15منٹ میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ بتانے والی ٹیسٹ کٹ تیار کرلی

حیفی نامی کمپنی نے شوگر ٹیسٹ سٹرپ جیسی سٹرپس تیار کی ہیں جو کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے استعمال ہوں گی

اتوار 15 مارچ 2020 12:17

چینی کمپنی نے 15منٹ میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ بتانے والی ٹیسٹ کٹ تیار کرلی
بیجینگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2020ء) چینی کمپنی نے 15منٹ میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ بتانے والی ٹیسٹ کٹ تیار کرلی ہے۔ چین میں حیفی نامی کمپنی نے شوگر ٹیسٹ سٹرپ جیسی سٹرپس تیار کی ہیں جو کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے استعمال ہوں گی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں یہ کٹ تیار کی گئی ہے جس میں انسان کی انگلی سے خون کا ایک قطرہ لے کر ڈالا جائے گا اور 15منٹ کے اندر نتائج سامنے آجائیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کے خطرے میں گھری ہوئی ہے اور اس کا ٹیسٹ کافی وقت طلب ہوتا ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنا پڑتا ہے اور یہ ٹیسٹ کافی مہنگا بھی ہوتا ہے۔ پاکستان میں ایک ٹیسٹ کی قیمت 9ہزار روپے ہے تاہم اب چین نے انتہائی سستی اور کم وقت میں نتائج دینے والی ٹیسٹ کٹ تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مطابق یہ ٹیسٹ سٹرپس بہت جلد چینی مارکیٹ میں آجائے گی جس کے بعد پوری دنیا میں اسے فروخت کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس مریضوں کی سکریننگ کی فیس 1ہزار50 روپے ہے اور اگر مریض لیب ٹیسٹ کے معیار پر پورا اترتا ہے تو اسے ٹیسٹ کیلئے7900 روپے ادا کرنے ہوتے ہیں۔اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کا علاج تلاش کر رہی ہے تاہم ابھی تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

گزشتہ روز ایک برطانوی کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کورونا ویکسین کا چوہوں پر کامیاب تجربہ کرلیا ہے اور اب یہ ویکسین جون میں انسانوں پر آزمائی جائے گی تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ کیا واقعی ادارہ ویکسین بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے یا نہیں۔ البتہ چین نے بیامری کی تشخیص کیلئے سستی اور تیزی سے کام کرنے والی کت بنا لی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی