کورونا ،بار بار چہرہ چھونے کی عادت انتہائی خطرناک، ماہرین

جراثیم آنکھ، ناک اور منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوسکتے ہیں ناک ، منہ سے چھینٹے اڑ کر دوسروں پر گرنے ،چھونے سے بھی لاحق ہوتی ہے، طبی ماہرین

پیر 16 مارچ 2020 15:28

کورونا ،بار بار چہرہ چھونے کی عادت انتہائی خطرناک، ماہرین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2020ء) ماہرین نے کورونا وائرس کے پیش نظرچہرے کو بار بار چھونے کی عادت کو انتہائی خطرناک قراردے دیاہے۔طبی ماہرین نے تنبیہ کی ہے کہ چہرے کو باربار چھونے سے آنکھ، ناک اور منہ کے ذریعے جراثیم ہمارے جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔اس وقت جب کہ کورونا وائرس کی دہشت نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تو اس سے بچائو کے لیے سب سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جا رہا ہے ۔

اس حوالے سے طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا سے بچائو کے لیے ہرصورت میں چہرے کو بار بار چھونے کی عادت کو ترک کردیں۔ممتاز ماہر نفسیات ڈاکٹر شکیل شہزاد نے اس حوالے سے بتایا کہ انسان سب سے زیادہ اپنے چہرے کو چھوتا ہے کیونکہ اکثر اوقات چہرے کو چھونے کا فعل انسان کو سکون فراہم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف طبی ماہرین بار بار خبردار کررہے ہیں کہ اب ا س عادت کو ترک کرنا ہوگا کیوں کہ چہرے کو بار بار چھونے سے ہماری آنکھ، ناک اور منہ کے ذریعے جراثیم ہمارے جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔

صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز ڈاکٹر طارق میاں نے بتایا کہ اگرچہ کورونا وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان کو اس وقت لگتا ہے جب کسی متاثرہ شخص کی ناک یا منہ سے چھینٹے اڑ کر دوسروں پر گرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ وبا ایسی صورت میں بھی لاحق ہوسکتی ہے جب ہم کسی ایسی چیز کو چھوتے ہیں جس پر وائرس پہلے سے موجود ہو، اس تناظر میں چہرے کو چھونے سے اس بات کے بہت زیادہ امکانات ہوتے ہیں کہ یہ آنکھ ، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوجائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی