پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے سستی کٹ تیار کر لی

وائس چانسلر کی جانب سے کرونا کے مشتبہ مریضوں کے لئے مفت ٹیسٹ کا اعلان

پیر 16 مارچ 2020 20:58

پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے سستی کٹ تیار کر لی
لاہور۔16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے سستی کٹ تیار کر لی ہے جس کے تحت کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کا ٹیسٹ صرف پانچ ڈالر یعنی تقریبا آٹھ سو روپے میں ہو سکتا ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی کے معروف پروفیسر اور سنٹر آف ایکسیلینس ان مالیکولر بائیولوجی کے سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی سربراہی میں یہ کٹ تیار کی گئی ہے۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ادریس نے بتایا کہ ڈائیگناسٹک کٹ کی تیاری کو ئی بڑا کارنامہ نہیں ہے تاہم حکومت کو اپنے ادارے سے ہی سستی کٹ مل جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ جس لیبارٹری میں کرونا کے مریض کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ کیا جائے وہ بی ایس ایل 3 کے معیار کی ہونی چاہیے تاکہ لیب میں کام کرنے والے افراد وائرس سے متاثر نہ ہوں اور نہ ہی لیب سے وائرس باہر پھیل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چند بنیادی اجزا کی فراہمی پر ایک ہفتے میں حکومت کو ہزاروں کٹس بنا کر فراہم کر سکتے ہیں،جبکہ پنجاب یونیورسٹی کیمب میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ کریں گے۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ مشتبہ مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے پنجاب یونیورسٹی سے منسلک افراد کے علاوہ عوام الناس کے بھی ٹیسٹ مفت کئے جائیں تاکہ عوام اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو جب کرونا جیسے چیلنجز درپیش ہوتے ہیں تو یونیورسٹیاں ایسے گھمبیر مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتیں ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے تاریخ میں اہم معاملات میں ملک و قوم کی رہنمائی کی ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے بھی پنجاب یونیورسٹی اپنا کردار ادا کرے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی