پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے

کرونا وائرس کی عالمی وباء پاکستان میں صحت عامہ کیلئے ایک واضح چیلنج بن گیا ہے اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں

جمعرات 19 مارچ 2020 18:04

پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2020ء) کرونا وائرس کی عالمی وباء پاکستان میں صحت عامہ کیلئے ایک واضح چیلنج بن گیا ہے اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس بیماری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصاََ دیہی آبادی کو ، پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ(پی پی اے ایف) نے ایک آگاہی مہم شروع کی ہے جس کے تحت ادارہ اس وائرس کے بارے میں معلومات مقامی زبانوں سندھی، بلوچی اور پشتو میں فراہم کرے گا۔

اس اقدام کا مقصدیہ ہے کہ آبادی کو ترجیہی بنیادوں پر کرونا وائرس کے بارے میں معلومات فراہم کر کے ان کی اس بیماری سے موثر انداز میں مقابلہ کر نے میں معاونت کی جائے۔

مقامی زبانوں میں معلومات فراہم کرنے کے پی پی اے ایف کا منفراد اقدام پاکستان کے دیہی علاقوں کے ان لوکوں کیلئے معاون ثابت ہوگا جن کی مادری زبان اردو نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اس کاوش کی بدولت یہ لوگ اس بیماری کے اثرات کو بہتر انداز میں سمجھتے ہوئے خود کو اس جان لیوا مرض سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کر سکیں گے۔
کروناوائر س کی علامات، اس سے تحفظ اور اس کے علاج سے متعلق معلومات کو مختلف زرائع سے تقسیم کیا جائے گا۔ پی پی اے ایف کے پارٹنر اداروں کے مقامی نمائندے ان علاقوں میں بیماری سے بچاؤ کے لئے درکار اقدامات کا عملی مظاہرہ کر کے دکھائیں گے۔

مقامی سطح پر آگاہی کے لئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ تمام معلومات پی پی اے ایف کی آفیشل ویب سائٹ اور تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوں گی کیونکہ اپنے پارٹنر اداوروں اور مقامی لوگوں کا تحفظ اور ان کی خوشحالی پی پی اے ایف کی نمایاں ترجیحات میں شامل ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 63فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے اور ان میں سے زیادہ تر کی تعلیم ، انٹرنیٹ یا اسمارٹ ڈیوائس تک رسائی ممکن نہیں ہے اس لئے ان کی معلومات انتہائی کم ہے۔

ان لوگوں کو حالات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ بیماری کے بارے میں تمام معلومات سمجھنے میں آسان ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی زبان میں دستیاب ہو ۔
ملک میں ضرورت مند افرچ پر اخراجات کرنے والے بڑے زرائعوں میں شامل پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنے والا ایک صف اول کا ادارہ ہے۔ یہ ادارہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے جذبے کو اُجاگر کرتے ہوئے غربت کے کثیر الجہتی مسئلے کو حل کرتے ہوئے ملک میں معاشی اور معاشرتی تبدیلی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

پی پی اے ایف کے پاس پورے پاکستان میں رسائی موجود ہے۔ 130 ادارے پی پی اے ایف پارٹنر ہیں جو 100,000سے زائد دیہاتوں / قصبوں میں 133,000 کمیونٹی اداروں کے ساتھ جبکہ 137 تحصیلوں میں نچلی سطح پر 440,000 کریڈٹ / کامن انٹرسٹ گروپس کے تعاون سے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی