کرونا وائرس کی علامات والے افراد کو بروفین کا استعمال نہ کرنے کی تلقین

مریضوں کو بخار اور سوزش کے خاتمے کی دوا ’’بروفین‘‘ دینے کی صورت میں ان کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے

جمعرات 19 مارچ 2020 22:06

کرونا وائرس کی علامات والے افراد کو بروفین کا استعمال نہ کرنے کی تلقین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2020ء) کرونا وائرس کی علامات والے افراد کو بروفین کا استعمال نہ کرنے کی تلقین، مریضوں کو بخار اور سوزش کے خاتمے کی دوا ’’بروفین‘‘ دینے کی صورت میں ان کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق کرونا وائرس کی علامات والے مریضوں کو بخار اور سوزش کے خاتمے کی دوا ’’بروفین‘‘ (Ibuprofen) نہ دی جائیں۔

کرونا کے علاج سے متعلق ایڈوائزری میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ بروفین کرونا مریضوں کی حالت زیادہ خراب کرسکتی ہے۔ ایمرجنسی پروگرام ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے تمام ملکوں سے کرونا وائرس ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی اور ہیلتھ ورکرز کے حفاظتی آلات کے بغیر کام کرنے پر خطرات سے خبردار بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

 واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک تقریبا 8 ہزار 758 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

اس جان لیوا وائرس نے سب سے زیادہ چین کو متاثر کیا ہے جہاں سے وبا پھیلی تھی، اس کے بعد اٹلی اور ایران متاثر ہوئے ہیں۔ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے تین ممالک چین، اٹلی اور ایران ہیں۔ کرونا وائرس اس وقت تک تقریباً 170 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث لاک ڈاون کرنے پر مجبور ہو گئے۔

جبکہ عالمی ادارہ صحت چین کی بجائے اب یورپ کو اس عالمی وبا کا مرکز قرار دے چکا ہے۔ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث عالمی معیشت بری طرح تباہی کا شکار ہوئی ہے، اور چند ہی روز میں عالمی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کو کھربوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ ماہرین کی رائے میں دوسری جنگ عظیم کے بعد عالمی معیشت کو پہنچنے والا یہ سب سے بڑا نقصان ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی