اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے کورونا وائرس سکریننگ ڈیسک قائم کر دیا

جمعہ 20 مارچ 2020 17:27

اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے کورونا وائرس سکریننگ ڈیسک قائم کر دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2020ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے اپنے ممبران کی سہولت کیلئے اپنی بلڈنگ کے مین دروازے پر ایک کورونا وائرس سکریننگ ڈیسک قائم کر دیا ہے جہاں پر چیمبر کا دورہ کرنے والے ہر فرد کے ہاتھوں کو پہلے سینیٹائز کیا جاتا ہے، ماسک پہنایا جاتا ہے اور ان کی سکریننگ کر کے اندر جانے دیا جاتا ہے۔

ڈیسک قائم کرنے کا مقصد اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ چیمبر میں داخل ہونے والے ہر فرد کی سریننگ کی جائے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا جائے۔ اس موقع پر اپنے ایک بیان میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ چیمبر نے اپنی بلڈنگ کے تمام دفاتر میں سنیٹائزرز بھی لگا دیئے ہیں تا کہ ملازمین اور چیمبر کا دورہ کرنے والے ممبران اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں اور وائرس کے خطرے سے محفوظ رہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چیمبر نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ضروری ہدایات بھی اپنے تمام دفاتر میں آویزاں کر دی ہیں تا کہ ملازمین اور ممبران میں اس وائرس سے بچاؤ کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر اسلام آباد کی اہم فارمیسیز کے تعاون سے پبلک ڈیلنگ کے دیگر مقامات پر بھی اس طرح کے سکریننگ ڈیسک قائم کرنے کی کوشش کرے گا تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کے تمام پبلک ڈیلنگ محکمے بھی اپنے ہاں کروناوائرس سکریننگ ڈیسک قائم کرکے آنے والوں کی سکریننگ کریں تا کہ اپنی اپنی سطح پر اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں کرونا وائرس کو روکنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہیں تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ قوم احتیاطی تدابیر اپنا کر اس خطرناک وائرس پر قابو پانے میں حکومت کا ساتھ دے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی