جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے زیر اہتمام راولاکوٹ میں صحت کی ناگفتہ بہ صورتحال کیخلاف (کل)شیخ زید النہان ہسپتال راولاکوٹ میں غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنا دیا جائیگا

پیر 1 جولائی 2013 15:54

راولاکوٹ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 1جولائی 2013ء ) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی راولاکوٹ میں صحت عامہ کی ناگفتہ بہ صورتحال کے خلاف چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہ ہونے کی صورت میں کل سے، شیخ زید النہان ہسپتال راولاکوٹ کے مرکزی گیٹ پر غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنا دے گی‘ شیخ زید النہان ہسپتال راولاکوٹ کے مرکزی گیٹ کے کھولنے،ڈائیلاسسز سنٹر کو فعال کرنے ، لتھوٹرپسی (Lithotripsy ) مشین کی مرمتی، ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں و عملے کی جائے تعیناتی پر بحالی، ہسپتال کے تمام شعبہ جات کو فعال کرنے ،ڈ اکٹروں و عملے کی کمی دور کرنے کے مطالبات بارے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی (JKNAP) کی ڈیڈ لائن آج 2 جولائی 2013ء کو ختم ہو جائے گی۔

مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں نیپ کل 3 جولائی 2013ء کو شیخ زید النہان ہسپتال راولاکوٹ کے مرکزی گیٹ پر غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا دے گی۔

(جاری ہے)

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی نے قبل ازیں قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کی جانب سے چیف سیکرٹری حکومت آزادکشمیر، کمانڈنگ آفیسر شیخ زید ہسپتال، ڈپٹی کمشنر پونچھ اور کمشنر پونچھ ڈویژن کو خطوط جاری کئے تھے خطوط کے اندر مندرجہ ذیل مطالبات شامل ہیں۔

(۱) ہسپتال سے اضافی فیسوں کا فی الفور خاتمہ۔ (۲) ڈاکٹروں کی کمی کو فی الفور پورا کیا جانا اور مرکزی گیٹ کا کھولا جانا، گردوں کے مریضوں کو ڈائیلاسسز کی سہولت کا شروع کرناشامل ہیں۔ پیر کے روز یہاں صدر نیشنل عوامی پارٹی سردار لیاقت حیات نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عرصہ سے ہم مسائل حل کرنے کے حوالہ سے حکام کو آگاہ کر رہے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، ان کا کہنا تھا کہ تین جولائی سے دیا جانیوالا احتجاجی دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہسپتال کے لئے یوای اے حکومت نے 2 ارب روپے کی رقم واپس لے لی ہے ، صدر ریاست نے ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ اپریل سے ہسپتال میں ڈائلاسسز سنٹر کام شروع کر دے گا لیکن یہ اعلان بھی سفید جھوٹ نکلا، انہوں نے کہا کہ پونچھ کے عوام ہسپتال کی عمارت دیکھ کر کئی سال مخصوظ ہو چکے ہیں اب قوت برداشت ختم ہو چکی ہے اتنی بڑی عمارت کو دیکھ کر مریضوں کو کوئی افاقہ نہیں ہوا مریض دگنے اخراجات کر کے اسلام آباد اور پنڈی جانے پرمجبور ہیں ، انہوں نے کہا حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں ، عوام کو سبز باغ دکھا کر وہ گمراہ کرنے کی پالیسوں پر گامزن ہیں اب یہ عمل زیادہ دیر نہیں چل سکے گا، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بنیادی حق کے لئے نیپ کے دھرنے میں شامل ہوتاکہ ان کو علاج معالجے کی سہولیات مل سکیں ،نیپ کے مرکزی صدر سردار لیاقت حیات نے کہا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ صحافت ریاست کا چوتھا بڑا ستون ہے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

صحافی حضرات سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس مسئلے پر اپنے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں بطریق نبھائیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی