حکومت آزاد کشمیرطلباء کیلئے سٹوڈنٹ میڈیکل کارڈ کا اجراء کرے ‘ آزاد کشمیر کے تمام ضلعی وتحصیل ہسپتالوں میں طلباء کو مفت ادویات کی فراہمی عمل میں لائی جائے‘ آزاد کشمیر بھر میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتالوں میں شام کے اوقات میں بھی ملٹری کور کے ڈاکٹر صاحبان کو تعینات کیا جائے‘ ریاست کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے‘ نیشنل یوتھ اسمبلی آزاد کشمیر و پاکستان کے چاروں صوبوں میں نوجوانوں و طلباء کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی، نیشنل یوتھ اسمبلی آزاد کشمیر کے وزیر برائے امور نوجوانان دانیال شہاب کی بات چیت

ہفتہ 6 جولائی 2013 16:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6جولائی 2013ء) نیشنل یوتھ اسمبلی آزاد کشمیر کے وزیر برائے امور نوجوانان دانیال شہاب نے حکومت آزاد کشمیرسے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء کے لیے سٹوڈنٹ میڈیکل کارڈ کا اجراء کیا جائے اور آزاد کشمیر کے تمام ضلعی وتحصیل ہسپتالوں میں طلباء کو مفت ادویات کی فراہمی عمل میں لائی جائے۔ آزاد کشمیر بھر میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتالوں میں شام کے اوقات میں بھی ملٹری کور کے ڈاکٹر صاحبان کو بھی تعینات کیا جائے۔

ریاست کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اور صحت مند معاشرے کی بنیاد میں چست و توانا طلباء و نوجوان ہی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔نیشنل یوتھ اسمبلی آزاد کشمیر و پاکستان کے چاروں صوبوں میں نوجوانوں و طلباء کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یہاں نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران عرفان عباسی ،راجہ تیمور ممتازو کونسلرز سردار عتیق احمد عباسی سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔

نیشنل یوتھ اسمبلی کے وزیر برائے امور نوجوانان دانیال شہاب نے کہا کہ نوجوانوں کو ہمیشہ سیکھنے سکھانے کے عمل سے گزر نے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔ نوجوان معاشرے کی نا صرف بنیاد رکھتے ہیں بلکہ آنے والی نسل کے لیے روشن مستقبل کو اپنے ہاتھ سے تحریر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے نیشنل یوتھ اسمبلی اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔

نوجوانوں کو تحمل و بردباری کا مظاہرہ ہمیشہ کرنا ہو گا۔ جذبات سے صرف وقتی کامیابی حاصل ہوتی ہے اور ہماری منزل پڑھا لکھا،کامیاب اور روشن کشمیر ہے اور اپنی منزل کے حصول کی جانب روزانہ ایک قدم اٹھانا ہو گا۔آزاد کشمیر کو حقیقی معنوں میں کامیاب ریاست بنانے کے لیے سب کو اپنی بساط سے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلباء ریاست کا روشن مستقبل ہیں،ان کی صحت کی جانب توجہ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری میں شامل ہونا چاہیے۔

صرف سرکاری ملازمین ہی نہیں بلکہ پرائیویٹ و سرکاری سکولوں ،کالجز و یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلباء کے لیے حکومت فی الفور سٹوڈنٹ میڈیکل کارڈ کا اجراء کرے اور ان کو مفت ادویات کی فراہمی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آزاد کشمیر ،ریاست میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتالوں میں شام کے اوقات میں بھی ملٹری ڈاکٹرزصاحبان کو بھی تعینات کرے تا کہ عوام کو صحت کے حوالے سے بہترین سہولیات میسر ہو سکیں۔اس موقع پر وزیر امور نوجوانان نے ممبران نیشنل یوتھ اسمبلی سے مختلف تجاویز و آراء لیں اور اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کی چھپی ہو ئی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پروگرامات کا انعقاد کیا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی