صوبائی وزیرصحت کا جی سی یونیورسٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں قائم کوروناوائرس فیلڈہسپتال کا دورہ‘سہولیات کا جائزہ لیا،

فیلڈہسپتال میں 200مریضوں کوعلاج کی سہولت میسر ہوگی، حکومت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، لاک ڈاون بڑھانے کا فیصلہ 14اپریل کے بعدکیاجائیگا ، ڈاکٹر یاسمین راشد

جمعہ 10 اپریل 2020 15:50

صوبائی وزیرصحت کا جی سی یونیورسٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں قائم کوروناوائرس فیلڈہسپتال کا دورہ‘سہولیات کا جائزہ لیا،
لاہور۔10 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے جمعہ کے روز جی سی یونیورسٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں قائم کوروناوائرس فیلڈہسپتال کا دورہ کیا۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹراصغرزیدی اورایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرعمرفاروق سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے قائم کئے گئے 200 بستروں پرمشتمل نئے فیلڈہسپتال میں کوروناوائرس کے کنفرم مریضوں کیلئے طبی سہولیات کاجائزہ لیا‘ وی سی جی سی یونیورسٹی اورایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے صوبائی وزیرکوفیلڈہسپتال میں مہیاکی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ کالاشاہ کاکوکے قرنطینہ سنٹرسے کنفرم مریضوں کوعلاج معالجہ کیلئے کالاشاہ کاکوفیلڈہسپتال منتقل کیاجائیگا‘ فیلڈہسپتال میں بیک وقت کوروناوائرس کے 200کنفرم مریضوں کوعلاج کی سہولت مہیاہوگی‘اس وقت میوہسپتال میں کوروناوائرس کے سب سے زیادہ مریض زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ حکومت کوروناوائرس سے پیداہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ لاک ڈاون بڑھانے کافیصلہ 14اپریل کے بعدکیاجائے گا۔ انہوں نے کہا عوام احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکریں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی نسبت شمالی پنجاب میں کوروناوائرس کے کیسززیادہ تعدادمیں سامنے آرہے ہیں۔ حکومت کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال میں بھی فوڈسپلائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب بھرمیں چالیس سے زیادہ کوروناوائرس کے کنفرم مریض صحت یاب ہوکراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں‘لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات اورجہلم میں کوروناوائرس کی صورتحال کاروزانہ کی بنیادپرجائزہ لیاجارہاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ حکومت کوروناوائرس سے بے روزگارہونے والے مزدوراوردیہاڑی دارطبقے کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر اصغر زیدی نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا سامنا کر رہے لوگوں کیلئے جی سی یونیورسٹی لاہور نے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا شعبہ کیمیا ہسپتالوں کے لئے ڈس انفیکٹینٹ سپرے بھی فراہم کر رہا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط