بلوچستان میں 25ہزار پی سی آر ٹیسٹ کٹس، 12798وی ٹی ایم موجود ہیں ، محمد سلیم ابڑو

صوبے میں 44وینٹی لیٹر ہسپتالوں ،93پورٹ ابیل وینٹی لیٹر موجود ہیں، خدشہ ہے آئندہ ماہ 3ہزار کیسز کا اضافہ ہو سکتا ہے ،ڈائر یکٹر جنرل صحت بلوچستان

جمعہ 24 اپریل 2020 16:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2020ء) ڈائر یکٹر جنرل صحت بلوچستان محمد سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت روزانہ 600افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جنہیں 1500تک لیکر جانے کا ہدف مقرر کیا ہے، اس وقت صوبے میں 25ہزار پی سی آر ٹیسٹ کٹس، 12798وی ٹی ایم موجود ہیں ، صوبے میں 44وینٹی لیٹر ہسپتالوں جبکہ 93پورٹ ابیل وینٹی لیٹر موجود ہیں، خدشہ ہے آئندہ ماہ 3ہزار کیسز کا اضافہ ہو سکتا ہے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں ڈاکٹر علی ناصر بگٹی، ڈاکٹر نعیم زرکون ، قاری عبدالحفیظ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، ڈائر یکٹر جنرل صحت بلوچستان محمد سلیم ابڑو نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت 600کے قریب کورونا وائرس کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیادوں پر کئے جارہے ہیں صوبے میں وائرس کے پھیلائو کا اندازہ رینڈم ٹیسٹ کے ذریعے لگایا جائیگا جس کا آغاز کوئٹہ سے کردیا گیا ہے اگر رینڈم ٹیسٹ میں روزانہ ایک ہزار کیس رپورٹ ہوئے تو ایک ماہ میں 30ہزار مریضوں کو کورونا وائرس ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبے میں 44وینٹی لیٹر موجود ہیں جن میں سے 18سول ہسپتال، 10بی ایم سی ، 6شیخ زید ہسپتال ، 6فاطمہ جناح ہسپتال میں موجود جبکہ 4پورٹ ایبل ہیں، اس کے علاوہ صوبے میں 93ڈسپوزابیل وینٹی لیٹر بھی موجود ہیں جو پانچ دن تک کام کر سکتے ہیں ان میں سے ہر ضلع کو دو ،دو وینٹی لیٹر فراہم کردئیے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بتایا کہ آغاز میں بلوچستان میں روزانہ صرف 150افراد کے ٹیسٹ کئے جارہے تھے نیشنل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے کٹس ملنے کے بعد اب بلوچستان میں 600ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اس وقت صوبے میں 25ہزار پی سی آر ٹیسٹ کٹس، 12798وی ٹی ایم موجود ہیں آئندہ ہفتے تک صوبے میں 1ہزار سے 1500افراد کے یومیہ ٹیسٹ کرنے کی گنجائش کا ہدف حاصل کرلیں گے ،صوبے میں اب تک 6504مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جنمیں سے 607میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں سے 71افراد شیخ زید ہسپتال ، 9فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل ہیں جبکہ 345کو گھروں میں آئی سولیٹ کیا گیا ہے، صوبے میں ریکوری ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے اب تک 174افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 8اموات بھی ہوئی ہیں، صوبے میں 20سے زائد ڈاکٹراور پیدامیڈیکس بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کا پھیلائو 13اضلاع تک محمدود ہے متاثرہ اضلاع میں پی سی آر میشنیں بھیجی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس خطرناک ہے اس سے بچائو کے لئے احتیاط ضروری ہے اگر عوام نے ساتھ دیا تو ایک سے دوماہ میں اس وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور ہسپتالوں میں فرائض سرانجام دینے والے عملے کو تین سے چار ماہ تک کا حفاظتی سامان مہیا کردیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ میرے پاس بی ایم سی کا دیکھ بھال چارج ہے آئندہ چند دنوں میں وہاں پر ایم ایس تعینات ہونے کے بعد صرف ڈی جی ہیلتھ کے فرائض سرانجام دونگا بی ایم سی میں 50بیڈ کا آئی سو یو تعمیر کردیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت کے 40ناکارہ وینٹی لیٹر بھی فعال کردئیے ہیں ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا قاری عبدالحفیظ نے کہا کہ صدر مملکت اور گورنر بلوچستان کے ہمراہ اجلاس میں جن نکات پر اتفاق ہوا ہے ان پر علماء کرام عملد آمد کو یقینی بنائیں گے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی