کرونا وائرس کی ویکسین کی بھارت میں تیاری شروع

آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھارتی کمپنی کو فارمولہ فراہم کر دیا، بھارتی کمپنی آغاز میں 4 کروڑ ویکسین تیار کرے گی

منگل 28 اپریل 2020 21:52

کرونا وائرس کی ویکسین کی بھارت میں تیاری شروع
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2020ء) کرونا وائرس کی ویکسین کی بھارت میں تیاری شروع، آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھارتی کمپنی کو فارمولہ فراپم کر دیا، بھارتی کمپنی آغاز میں 4 کروڑ ویکسین تیار کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ اور بھارت نے کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کیلئے مشترکہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ بھارتی فارماسوٹیکل کمپنی کو ویکسین کا فارمولہ فراہم کر دیا گیا ہے۔

کمپنی جانب سے پوری دنیا کی ضرورت پوری کرنے کیلئے 40 سے 50 کروڑ ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت رکھنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، تاہم ابتدائی طور پر 4 کروڑ ویکسین تیار کی جائیں گی۔ اس حوالے سے بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت ادویات اور ویکسین کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سالانہ اربوں کی تعداد میں مختلف وائرسوں کی روک تھام کیلئے ادویات اور ویکسین تیار کی جاتی ہیں۔

اب کرونا وائرس کے پھیلاو کے بعد بھارت میں موجود دنیا کی سب سے بڑی فارماسوٹیکل کمپنی سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا نے برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ کے ساتھ کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کیلئے اشتراک کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنی سالانہ ڈیرھ ارب ویکسین تیار کرتی ہے۔ یہ کمپنی 53 سال سے کام کر رہی ہے، جس کی بھارتی شہر پونا میں 2 بڑے پلانٹس ہیں۔

اس کے علاوہ اس کمپنی نے ہالینڈ اور چیک ری پبلک میں بھی 2 پلانٹس لگا رکھے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے 165 ممالک کو 20 مختلف قسم کی ویکسین فراہم کی جاتی ہیں۔ اب آکسفورڈ کی جانب سے اس کمپنی کو کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا فارمولہ فراہم کیا گیا ہے، جس کے بعد کمپنی کی جانب سے فوری بنیاد پر 4 کروڑ ویکسین تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ویکسین کی افادیت چانچنے کا عمل ابھی جاری ہے، تاہم بھارتی کمپنی نے اس سے قبل ہی 4 کروڑ کی تعداد میں ویکسین تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کے پاس 40 سے 50 کروڑ کی تعداد میں ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ دوسری جانب آکسفورڈ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تیار کی گئی ویکسین کا انسانوں پر تجربہ شروع کر دیا گیا ہے۔ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں ستمبر تک ویکسین کی تیاری اور دستیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ عالمی سطح پر اس ویکسین کی وافر مقدار میں دستیابی کیلئے بھارتی فارما کمپنی کا کردار بہت اہم ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی