پاکستان دنیا بھر میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کے لحاظ سے 8ویں نمبر پر آگیا

منگل 5 مئی 2020 14:48

پاکستان دنیا بھر میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کے لحاظ سے 8ویں نمبر پر آگیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) :فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی و الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے ماہرین طب نے بتایاکہ پاکستان دنیا بھر میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کے لحاظ سے 8ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں پیداہونے والے ہرایک ہزار بچوں میں سے 82 بچے اپنی پہلی سالگرہ منانے سے قبل ہی مالک حقیقی سے جاملتے ہیں جس کی بڑی وجہ ماں وبچے کی صحت کے بارے میں شعور و آگاہی نہ ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کی پیدائش کادرمیانی وقفہ اور نوزائیدہ بچوں و مائوں میں غذائی اجزاء کی کمی بھی ہے نیز 19فیصد بچے ڈائریاکے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں لہٰذا 13 فیصد بچوں کی زندگیاں صرف اور صرف ماں کا دودھ پلانے اور 15 فیصد بچوں کی صحت او آر ایس کے استعمال سے برقراررکھتے ہوئے انہیں موت کی آغوش میں جانے سے بچایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین طب نے بتایاکہ اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ سیاسی ، دینی ، مذہبی ، سماجی ، فلاحی ، رفاہی تنظیموں اور صحافیوں و علماء سمیت سول سوسائٹی کے تمام مکاتب فکر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ اس سلسلہ میں میڈیاکے کردار سے انکار کسی بھی صورت ممکن نہیں کیونکہ میڈیا رائے عامہ ہموار کرنے اور لوگوں کو ترغیب دینے میں اہم حیثیت کا حامل ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ ماں و بچے کی صحت کے ہفتہ کے دوران محکمہ صحت کے ویکسینیٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرزبچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا تے جبکہ انہیں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کیلئے گولیاں بھی فراہم کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ کے دوران جہاں حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس کرائے جاتے ہیں وہیں دو سال تک کی عمرکے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ،دو سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپیٹ کے کیڑوں کی دوائی ،پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلانے کے علاوہ چھوٹے بچوں کو نمونیہ، اسہال اور خسرہ سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر سے والدین کو آگاہ جاتاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی