صوبائی دارلحکومت پشاور میں ٹیلی میڈیسن سروسز کا آغا ز کر دیا گیا

بدھ 6 مئی 2020 15:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ٹیلی میڈیسن کا آغاز کر دیا گیااور اب عوام صرف ایک کال پر اپنے معالج سے مشورہ کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان سمیت محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری حالات اور عوام کو صحت کی سہولیات دینے کے متعلق تفصیل سے بات چیت ہوئی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر پشاور نے اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں تفصیلات سے آگاہ کیا کہ پشاور میں ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ، ڈپٹی کمشنر آفس کی زیر نگرانی ٹیلی میڈیسن سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پشاور کے عوام اپنے ڈاکٹر سے صرف ایک کال پر رابطہ کر کے مشورہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

عوام ان نمبرات 0318-1939324,0318-1939323,0318-1939322,0318-1939325 پر اپنے معالج سے مشورہ کر سکیں گے ۔ ان نمبرات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے ماہر ڈاکٹر عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر کسی شخص نے گزشتہ 14 دنوں میں بیرون ملک کا سفر کیا ہو یا کسی ایسے شخص سے رابطے میں رہا ہو جو بیرون ملک سے آیا ہو تو مندرجہ بالا نمبرات پر رابطہ کریں۔اس کے علاوہ عوام کو کورونا کے حوالے سے کوئی معلومات چاہیے ہو یا کورونا کے علاوہ اپنی صحت کے حوالے سے ڈاکٹر کا مشورہ چاہیے ہو تو اس حوالے سے بھی آن لائن ڈاکٹر سے مشورہ کیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی