کورونا وائرس 18فٹ تک جاسکتا ہے، ماہرین نے سماجی دوری کے گزشتہ فارمولے پر سوال اٹھادیا

ہوا اگر صرف 2میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی چل رہی ہو تو یہ دھوئیں کی منتقلی کے لیے کافی ہے جبکہ لعاب دہن یا تھوک صرف پانچ سیکنڈ میں 18فٹ تک کا فاصلہ طے کرسکتا ہے جس سے وائرس منتقل ہوسکتا ہے: ماہرین

جمعرات 21 مئی 2020 22:03

کورونا وائرس 18فٹ تک جاسکتا ہے، ماہرین نے سماجی دوری کے گزشتہ فارمولے پر سوال اٹھادیا
نکوسیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 مئی2020ء) ماہرین نے سماجی دوری کے گزشتہ فارمولے پر سوال اٹھادیا ہے۔ ماہرین نے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس 18فٹ تک جا سکتا ہے۔ قبرص کی یونیورسٹی آف نکوسیا کی ایک تحقیقی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق سماجی دوری کے حوالے سے جو فاصلہ بتایا گیا ہے وہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے موثر نہیں ہے، کورونا وائرس کی عالمی وبا کے آغاز سے ہی ہمیں بتایا جارہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کسی اجنبی یا مشتبہ مریض سے سماجی دوری اختیار کی جائے اور اس کے لیے جو فاصلہ مقرر کیا گیا وہ چھ فٹ یا دو میٹر ہے۔

لیکن اب ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ فاصلہ یا سماجی دوری بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے ہلکی ہوا میں بھی مناسب نہیں ہے، ہوا اگر صرف 2میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی چل رہی ہو تو یہ دھوئیں کی منتقلی کے لیے کافی ہے جبکہ لعاب دہن یا تھوک صرف پانچ سیکنڈ میں 18فٹ تک کا فاصلہ طے کرسکتا ہے جس سے وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس تحقیقی ٹیم نے لعاب دہن کے ہوا میں سفر کا باقاعدہ کمپیوٹر کے ذریعے سیمولیشن تیار کیا اور بتایا کہ کس طرح لعاب کے قطرے کسی شخص کے کھانسنے یا چھینکنے کے بعد کیسے ہوا میں سفر کرتے ہے۔

اس تجربے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سماجی دوری کے حوالے سے جو فاصلہ بتایا گیا ہے وہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے کافی نہیں ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 58 ہزار سے بڑھ گئی ، وائرس سے اب تک 3 لاکھ 30 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم 20 لاکھ سے زائد افراد وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، ہلاکتوں کی تعدا 94 ہزار 941 تک پہنچ گئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط