سگریٹ ساز کمپنیوں کے مہلک ہتھکنڈے، 15 سال تک کی4 کروڑ 40 لاکھ بچے سموکنگ کررہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

جمعہ 29 مئی 2020 12:54

سگریٹ ساز کمپنیوں کے مہلک ہتھکنڈے، 15 سال تک کی4 کروڑ 40 لاکھ بچے سموکنگ کررہے ہیں، عالمی ادارہ صحت
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ سگریٹ ساز کمپنیاں جان بوجھ کر بچوں کو نشانہ بنانے اور انھیں سگریٹ نوشی پر راغب کرنے کے لئے مہلک ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں، 13 سے 15 سال کی عمر کے 44 ملین(4 کروڑ 40 لاکھ) بچے سگریٹ نوشی کررہے ہیں جبکہ بڑے ٹین ایجرز (19 سال سے کم عمر) افراد کو شامل کرنے سے یہ تعداد کہیں زیادہ ہوجاتی ہے۔

یہ بات ادارے کی جانب سے جمعے کو جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔نڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ادارہ تمام شعبے تمباکو اور اس سے متعلقہ صنعتوں کی مارکیٹنگ کی تدبیروں کو روکنے میں مدد کریں جو بچوں اور نوجوانوں کو اپنا شکار بناتے ہیں،کچھ ممالک میںآپ سپر مارکیٹوں میں تمباکو کی مصنوعات کو کینڈی کے قریب پاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ادارے کا کہنا تھا کہ سکولوں میں جاکر چھوٹے بچوں کو ای سگریٹ کے عدم استعمال بارے تعلیم دی جائے، ترقی پذیر ممالک میں بچوں کو مفت سگریٹ دینے کی اطلاعات ہیں، ان بچوں اور نوعمروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کرنے والوں میں سے نوے فیصد اٹھارہ سال سے کم عمر افراد ہیں اور یہ مہلک عمل دانستہ طور پر کرایا جارہا ہے۔نڈبلیو ایچ او نے جمعے کے روز ایک کلاس روم ٹول کٹ کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد 13 تا 17 سال کے نوجوانوں کو بتانا ہے کہ تمباکو کی صنعت مہلک مصنوعات استعمال کرنے کے لیے جوڑ توڑکی کوشش کرتی ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحت کے تمباکو یونٹ کے کوآرڈینیٹر ونایاک پرساد نے کہا کہ یہ صنعت مارکیٹنگ پر فی گھنٹہ 10 ملین ڈالر خرچ کر رہی ہے،وہ متبادل صارفین کی تلاش کے لیے یہ کام کر رہے ہیں جبکہ ہر سال آٹھ لاکھ قبل از وقت اموات تمباکو نوشی سے ہوتی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ 39 ممالک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اب 13 سے 15 سال کی عمر کے نو فیصد بچے ای سگریٹ استعمال کررہے ہیں جبکہ ریاستہائے متحدہ امریکا میں اس کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے،جہاں تک یہ دعوے ہیں کہ ای سگریٹ محفوظ ہیں تو انھیں خبردار کرتے ہیں کہ تمباکو نوشی کے تمام طریقے سخت مضر صحت ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی تھی جس پر سگریٹ سازکمپنیاں اپنا لوگو ماسک پر ڈال رہی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط