بند کریں
صحت صحت کی خبریںپاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کے مکمل طبی معائنے کیلئے نیورو سرجن کی خدمات حاصل کرلیں

صحت خبریں

وقت اشاعت: 23/08/2013 - 20:52:06 وقت اشاعت: 23/08/2013 - 20:51:45 وقت اشاعت: 23/08/2013 - 20:49:40 وقت اشاعت: 22/08/2013 - 20:48:12 وقت اشاعت: 22/08/2013 - 20:39:25 وقت اشاعت: 22/08/2013 - 20:38:32 وقت اشاعت: 22/08/2013 - 20:37:44 وقت اشاعت: 22/08/2013 - 14:35:35 وقت اشاعت: 22/08/2013 - 14:33:24 وقت اشاعت: 22/08/2013 - 14:25:04 وقت اشاعت: 21/08/2013 - 22:39:02

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کے مکمل طبی معائنے کیلئے نیورو سرجن کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اگست۔ 2013ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹر عمر اکمل کے مکمل طبی معائنے کے لئے نیورو سرجن کی خدمات حاصل کرلیں۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق بورڈ کو عمر اکمل کے دماغ کی ایم آر آئی رپورٹ موصول ہو چکی ہے لیکن ویسٹ انڈیز میں عمر اکمل کو پیش آنے والے مسئلے کو جاننے کے لئے کل نیورو سرجن سے قومی کرکٹر کا معائنہ کرایا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل قومی ٹیم کا اثاثہ ہیں۔ ان کی مکمل صحت یابی کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ ویسٹ انڈیز میں لیگ کرکٹ کھیلنے والے عمر اکمل جہاز میں طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہیں زمبابوے جانے کی بجائے پاکستان آنے کی ہدایت کی گئی۔
22/08/2013 - 20:38:32 :وقت اشاعت