ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں آئسولیشن کورونا وارڈ میں ہونیوالے ڈاکٹروں پر تشدد پر آج او پی ڈی کے تمام ڈاکٹروں کی ہڑتال

منگل 16 جون 2020 17:02

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں آئسولیشن کورونا وارڈ میں ہونیوالے ڈاکٹروں پر تشدد پر آج او پی ڈی کے تمام ڈاکٹروں کی ہڑتال
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں آئسولیشن کورونا وارڈ میں ہونیوالے ڈاکٹروں پر تشدد پر آج او پی ڈی کے تمام ڈاکٹروں کی ہڑتال،تفصیلات کے مطابق کورونا آئسولیشن وارڈ کے فوکل پرسن چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر عدنان نجب نے بتایا کہ ہمارے پاس محمد اشرف سکنہ مشین محلہ بحیثیت مریض آیا جس کو ہم نے برن یونٹ میں داخل کیا جبکہ اس کے سٹی سکین بلڈ ٹیسٹ لیے گئے اور اس کی رپورٹ لینے کے لیے بھجوا دی گئی جبکہ یہ مریض دوپہر ڈھائی بجے کورونا وارڈ میں شفٹ ہوا کیونکہ اس میں تمام علامات کورونا کی تھی اور شام ساڑھے پانچ بجے فوت ہوگیا جس پر شام کو سوا سات بجے ستر افراد کا ہجوم موٹرسائیکلوں پر وارڈ میں داخل ہوا اور ان کے پاس اسلحہ بھی تھا جس پر پولیس کو فون کیاگیا لیکن پولیس موقع پر دیر سے پہنچی جبکہ اس ہجوم کے افراد نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر محمد وقاص اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور محمد اشرف کے تابوت کو اٹھایا اور لے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ہم نے ان کو کہا تھا کہ رپورٹ کا انتظار کریں اور منفی بھی آ سکتی ہے تو پھر ہم اس میت کی تدفین کے لیے آپ کو رولز بتائینگے لیکن وہ زبردستی اپنی میت کو لے گئے جس پر آج تمام او پی ڈی کے ڈاکٹر جن میں فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم کورونا آئسولیشن وارڈ ڈاکٹر عدنان نجب،ڈاکٹر تفسیر گوندل،ڈاکٹر عبداللہ گوندل ، ڈاکٹر توقیر ارشد ،ڈاکٹر حفیظ الرحمان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ،ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش نے ڈاکٹروں کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس دہشت گردی پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور کورونا وارڈ میں ایلیٹ فورس تعینات کرکے اس کو محفوظ بنایا جائے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال پہنچ گئے اور تمام ڈاکٹرز کے مطالبات سنے اور انہیں یقین دلایا کہ نا صرف ہسپتال میں پولیس کی نفری بڑھائی جائے گی بلکہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی