امریکی ادارے کی بلڈ گروپ ’O‘ والے افراد میں کورونا کا خطرہ کم ہونے کی تردید

کوئی بھی اس وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے، اپنے آپ کو بلڈ گروپ کی بنیاد پر محفوظ نہ سمجھیں ، ڈاکٹر فہیم یونس

جمعہ 19 جون 2020 16:45

امریکی ادارے کی بلڈ گروپ ’O‘ والے افراد میں کورونا کا خطرہ کم ہونے کی تردید
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2020ء) امریکی ادارے نے بلڈ گروپ ’O‘ والے افراد میں کورونا کا خطرہ کم ہونے کی تردید کردی ۔ گزشتہ دنوں ایک کمپنی کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ بلڈ گروپ O والے افراد کو دیگر گروپوں کے مقابلے کورونا وائرس سے کم خطرہ لاحق ہوتا ہے جس کی تردید کردی گئی ہے۔بائیو ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کمپنی ’23 اینڈ می کی ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کسی فرد کے خون کا گروپ یہ بتا سکتا ہے کہ وہ کس حد تک کورونا وائرس کی زد میں آئے گا۔

کمپنی نے اپنی تحقیق میں بتایا تھا کہ بلڈ گروپ O والے افراد دوسرے گروپوں کے مقابلے میں کورونا وائرس سے زیادہ محفوظ ہیں کیونکہ اس کا دوسرے گروپس کے مقابلے میں 9 سے 18 فیصد تک امکان کم ظاہر ہوتا ہے اس حوالے سے امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ اپر چیساپیک ہیلتھ میں بطور چیف آف انفیکشن ڈیزیز فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر فہیم یونس نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے کہ جو افراد بلڈ گروپ O کے حامل ہوتے ہیں انہیں A یا دیگر کسی بلڈ گروپس کے مقاملے میں کورونا کا خدشہ کم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وضاحت دی کہ کوئی بھی اس وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے، اپنے آپ کو بلڈ گروپ کی بنیاد پر محفوظ نہ سمجھیں لہٰذا اس بات پر بحث ہی کیوں کی جائے جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔بعدازاں ڈاکٹر فہیم یونس نے ہدایت کی کہ ماسک پہنیں۔ اس سے قبل بھی ڈاکٹر فہیم یونس نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے جڑی بوٹی سنا مکی افادیت کی تردید کی تھی اور بتایا تھا کہ اس کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی