پلازمہ، ڈیکسا میتھاسون اور ایکٹیمرا کورونا کا علاج نہیں

یہ ادویات تشویشناک مریضوں کی حالت مزید خراب ہونے سے کم کرتی ہیں، لیکن عام شخص کو معلوم نہیں، کہ ان کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں۔ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ

پیر 22 جون 2020 20:00

پلازمہ، ڈیکسا میتھاسون اور ایکٹیمرا کورونا کا علاج نہیں
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2020ء) کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے کہا ہے کہ پلازمہ، ڈیکسامیتھاسون اور ایکٹیمرا کورونا کا علاج نہیں، یہ ادویات وینٹی لیٹر پر مریضوں کی مزید حالت خراب ہونے سے بچاتی ہیں، لیکن عام شخص کو معلوم نہیں، کہ ان کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ماہرین نے ڈیکسا میتھاسون کو کورونا کے تشویشناک مریضوں کیلئے مئوثر قرار دیا گیا تھا۔

برطانیہ کے بعد ہی پاکستان میں اس کے استعمال پر غور کیا گیا۔ اسی طرح ملک بھر میں پلازمہ سے کورونا مریضوں کا کامیابی سے علاج کیا جا رہا ہے۔ لیکن پاکستانی کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا کہنا ہے کہ پلازمہ، ڈیکسامیتھاسون اور ایکٹیمرا کورونا کا علاج نہیں، یہ ادویات وینٹی لیٹر پر مریضوں کی مزید حالت خراب ہونے سے بچاتی ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ان ادویات کے بعد میں کیا نتائج ہوسکتے ہیں؟ اس کا عام لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔

ایڈوائزری گروپ نے کہا کہ ڈیکسا میتھاسون بہت سستی دوا ہے۔ جبکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں13.6ملین ڈیکسا میتھاسون انجکشن موجود ہیں۔ ان ادویات کی فی الحال کوئی شارٹیج بھی نہیں ہے۔ میڈیا بھی اس حوالے سے کوئی خبریں نہ چلائے تاکہ اس کا بحران پیدا نہ ہوجائے۔ ایڈوائزری گروپ نے کہا کہ ہائیڈروکسی کلوروکئین کی کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان زیادہ ہیں۔

اسی لیے ہائیڈروکسی کلوروکوئین کی فروخت کا لائسنس واپس لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کووڈ۔19 کے مریضوں کے لیے ادویات کی دستیابی یقنی بنانے کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈریپ کی جانب سے کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کے لیے دوران ایمرجنسی ریمڈیسویئر کے استعمال کی اجازت کے بعد دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

ڈریپ کی جانب سے ریمڈیسویئر کے ایمرجنسی استعمال کے لیے امپورٹ اور رجسٹریشن لیٹرز جاری کر دئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ریمڈیسویر کے استعمال کے حوالے سے حال ہی میں ایف ڈی اے کی جانب سے منظوری دی گئی تھی۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ڈریپ نے 2 امپورٹرز اور 14 لوکل مینوفیکچررز کو اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوا کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق صرف تشویشناک حالت والے کورونا وائرس کے مریضوں کی جانب سے ہی کیا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی