پاکستانی مسافروں میں کورونا کی تشخیص پر خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا،امارات

ہم پاکستان میں اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے وعدے پر قائم،جلدبحال کرنے کی محنت کررہے ہیں،ترجمان

جمعرات 25 جون 2020 12:36

پاکستانی مسافروں میں کورونا کی تشخیص پر خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا،امارات
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2020ء) پاکستا ن میں فلائٹ آپریشن بند کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے اماراتی حکومت کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستانی مسافروں میں کورونا کی تشخیص پر امارات نے خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایئرلائن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہماری پروازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کے ہانگ کانگ میں کووِڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے اعلان کے پیشِ نظر امارات نے پاکستان سے اپنی سفری خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم متعدد حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور پاکستان سے اپنی سروسز دوبارہ شروع کرنے سے قبل تمام فریقین کو مطمئن کرنے ے لیے نظر ثانی اور ضرورت پڑنے پر اضافی اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

ایئرلائن کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امارات کی اولین ترجیح اپنے عملے، صارفین اور لوگوں کا تحفظ ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایئرلائن نے صارف کے سفر میں زمین اور فضا میں ہر قدم پر اقدامات کا ایک جامع سلسلہ نافذ کر رکھا ہے تا کہ انفیکشن پھیلنے کے خطرے کو کم سے کم کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم پاکستان میں اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے وعدے پر قائم ہیں اور اپنی خدمات کو جلد از جل بحال کرنے کے محنت کررہے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس دوران امارات شیڈول کے مطابق بیرونِ ملک پھنسے افراد کو پاکستان میں لانے والی پروازیں جاری رکھے گی اور پاکستان، یو اے ای اور عالمی نیٹ ورک کے درمیان اشیا کے نقل و حرکت اور تجارت کے لیے کارگو سروز فراہم کرے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی