پیدائش سے پندرہ ماہ تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا کر تپ دق، پولیو، خناق، نمونیا،کالی کھانسی،کالا یرقان،گردن توڑ بخار،اسہال،تشنج اور خسرہ جیسی مہلک بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے، ڈپٹی کمشنرفیصل ۱ٓباد

جمعرات 25 جون 2020 13:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2020ء) پیدائش سے پندرہ ماہ تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا کر تپ دق،پولیو،خناق،نمونیا،کالی کھانسی،کالا یرقان،گردن توڑ بخار،اسہال،تشنج اور خسرہ جیسی مہلک بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے اوراگرچہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث محکمہ صحت پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہیں تاہم بچوں کو پولیو سمیت دیگر امراض سے بچانا بھی انتہائی ذمہ داری ہے لہٰذااس سلسلہ میں معمولی سی بھی کوتاہی کا متحمل نہیں ہوا جا سکتا۔

یہ بات ڈپٹی کمشنرفیصل ۱ٓبادمحمد علی نے محکمہ صحت کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات مہم کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد نے پروگرام پر پرعملدرآمد کی تفصیلات سے آگاہ کیاجبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمشتاق سپرا اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے واضح کیا کہ ضلع میں پندرہ ماہ تک کی عمر کے بچوں کو مختلف وبائی امراض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کی مہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کیا جائے اور والدین میں احساس اجاگر کرنے کیلئے اقدامات بھی نظر آنے چاہئیں۔

انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر کی نشاندہی پر بعض علاقوں میں مراکز پر ٹیکہ جات لگانے کی سروسز کا معیار بہتر بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے سلسلے میں بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس ناگزیر ہے لہٰذا اس سلسلے میں حکومتی سطح پر مئوثر اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم والدین میں بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے ویکسینیشن لازمی کرانے کا پیغام عام کیا جائے تاکہ قوم کے مستقبل کی صحت کا تحفظ یقینی ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ والدین میں ان کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی پروگرامز کادائرہ مزیدوسیع کیا جائے تاکہ تمام والدین میں 15ماہ تک کے بچے کی مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کرانے کا احساس برقراررہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی