گلوکوفیج کورونا وائرس کے بدترین اثرات کی روک تھام میں بھی کردار ادا کرسکتی ہے، طبی تحقیق

تحقیق میں 6 ہزار سے زائد ایسے افراد کو دیکھا گیا جو ذیابیطس یا موٹاپے کے شکار رھے اور کووڈ 19 کے نتیجے میں ہسپتال میں زیرعلاج رہے، رپورٹ

جمعرات 25 جون 2020 13:16

گلوکوفیج کورونا وائرس کے بدترین اثرات کی روک تھام میں بھی کردار ادا کرسکتی ہے، طبی تحقیق
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2020ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی سستی دوا گلوکوفیج یا کچھ ممالک میں میٹفورمن بھی کہا جاتا ہے کورونا وائرس کے بدترین اثرات کی روک تھام میں بھی کردار ادا کرسکتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔مینیسوٹا یونیورسٹی کی پری پرنٹ تحقیق (ایسی تحقیق جو کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئی ہو) میں دریافت کیا گیا کہ ہر جگہ آسانی سے دستیاب یہ دوا کورونا وائرس کے اثرات کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ کورونا وائرس کے خطرے کے عناصر پر ہونے والی چند بڑی مشاہداتی اسٹڈیز میں سے ایک تحقیق ہے جس میں دریافت کیا گیا کہ موٹاپا اور ذیابیطس کووڈ 19 سے اموات کا باعث بننے والے 2 بڑے خطرات ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دریافت کیا گیا کہ گلوکوفیج سے کورونا وائرس سے موت کا خطرہ 21 سے 24 فیصد تک ان مریضوں میں کم کیا جاسکتا ہے جو پہلے ہی اس دوا کو ذیابیطس اور بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

محققین نے بتایا کہ لوگوں کو اس دوا کو وائرس کا علاج نہیں سمجھنا چاہیے، مگر نتائج سے کووڈ 19 جیسے وبائی امراض کے لیے ویکسین ہٹ کر قابو پانے کے نئے راستے کھل سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ دوا ممکنہ طور پر کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ یہ ورم کو کم کرنے کے ساتھ جسمانی مدافعتی نظام کے ردعمل کو کم کرتی ہے۔کورونا وائرس کے کچھ کیسز میں بہت زیادہ متحرک مدافعتی نظام موت کی وجہ بن جاتا ہے۔

ماضی میں ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں عندیہ ملا تھا کہ گلوکوفیج کا استعمال طویل المعیاد بنیادوں پر جسمانی وزن میں کمی میں بھی مدد دے سکتا ہے۔اپریل 2019 میں جریدے جرنل اینالز آف انٹرنل میڈیسین میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ اس دوا سے طویل المعیاد بنیادوں پر لوگوں کو جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملی۔یہ دوا عموماً ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد اور ذیابیطس کے مریضوں کو استعمال کرائی جاتی ہے، مگر ا کے ساتھ مریضوں کو جسمانی وزن میں کمی میں بھی ممکنہ مدد مل سکتی ہے۔

اس نئی تحقیق میں 6 ہزار سے زائد ایسے افراد کو دیکھا گیا جو ذیابیطس یا موٹاپے کے شکار رھے اور کووڈ 19 کے نتیجے میں ہسپتال میں زیرعلاج رہے۔محققین نے دریافت کیا کہ ان خواتین میں اس وبائی بیماری سے اموات کم ہوئیں جن کو ذیابیطس کی دوا تجویز کی گئی تھی۔خطرے کے دیگر عناصر کو مدنظر رکھ اندازہ لگایا گیا کہ اس دوا کے استعمال سے کووڈ 19 سے موت کا خطرہ 21 سے 24 فیصد تک کم ہوسکتا ہے، مگر یہ تعلق مردوں میں دیکھنے میں نہیں آیا۔

محققین کا کہنا تھا کہ ہم پہلے سے جانتے تھے کہ یہ دوا مردوں اور خواتین پر مختلف انداز سے اثرات مرتب کرتی ہے، ذیابیطس کی روک تھام کی ایک تحقیق میں ہم نے دریافت کیا تھا کہ اس سے سی آر پی (ورم کا باعث بننے والا ایک پروٹین) کی سطح مردوں کے مقابلے میں خواتین میں دوگنا زیادہ کم ہوتی ہے۔اس دوا سے کووڈ 19 کے مریضوں میں ورم کا باعث بننے والے پروٹین ٹی این ایف ایلفا کی سطح بھی کم ہوتی ہے، جو حالت بدتر بناتا ہے، خصوصاً مردوں کے مقابلے میں خواتین میں اس کی سطح زیادہ کم ہوتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ دوا محفوظ، سستی اور آسانی سے دستیاب ہے اور اگر بڑے ٹرائلز میں اس کی افادیت ثابت ہوئی تو یہ کوود 19 کا ایک حقیقی علاج ثابت ہوسکے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی