ایکسپوسنٹرکوروناوائرس ہسپتال لاہور میں آؤٹ ڈورکی سہولت چوبیس گھنٹے جاری

تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کیلئے الگ آؤٹ ڈورزقائم کردئیے گئے عام مریض بلاخوف سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورزمیں علاج معالجہ کیلئے جاسکتے ہیں،وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد

پیر 29 جون 2020 16:08

ایکسپوسنٹرکوروناوائرس ہسپتال لاہور میں آؤٹ ڈورکی سہولت چوبیس گھنٹے جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان، ایڈیشنل سیکرٹری عامرغازی، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، سی ای اومئیوہسپتال پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل،پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرمحمودایاز،ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹرمحمودصلاح الدین، ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرافتخار، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحییٰ سلطان اور ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرطاہرخلیل نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورزمیں طبی سہولیات، کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اقدامات وآئندہ لائحہ عمل کاجائزہ لیا۔ تمام وائس چانسلرز، پرنسپلزاورایم ایس حضرات نے صوبائی وزیرصحت کوکوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کی تفصیلات سمیت اہم تجاویزوآراء پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ایکسپوسنٹرکوروناوائرس ہسپتال میں آؤٹ ڈورکی سہولت چوبیس گھنٹے جاری ہے۔

تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کیلئے الگ آؤٹ ڈورزقائم کردئیے گئے ہیں۔ عام مریض بلاخوف سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورزمیں علاج معالجہ کیلئے جاسکتے ہیں۔ مئیوہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کی خاطر ہیپا ٹائٹس کلینک میں آؤٹ ڈورقائم کیاگیاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں ای این ٹی، آئی، ڈرماٹالوجی اورڈینٹشٹری کے شعبہ جات میں مریضوں کی سرجری سمیت تمام طبی سہولیات جاری رہیں گی۔

عام مریضوں کے آؤٹ ڈورزکوکوروناوائرس کے مریضوں کے آؤٹ ڈورزسے الگ رکھاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ عام مریض علاج معالجہ کی غرض سے بلاجھجک سرکاری ہسپتالوں میں آئیں۔تمام ایم ایس حضرات سرکاری ہسپتالوں میں عام مریضوں کوجراثیم سے پاک رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی